فلمی دنیا

رفیق جانی! مالیگاؤں کا ایک ایسا جنونی فنکار جس نے مالیگاؤں کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کا عظیم الشان کارنامہ انجام دیا ہے!

تحریر :خیال اثر مالیگانوی

عام روش سے ہٹ کر کچھ نیا کرنے کا سودا جب دل میں گھر کر جاتا ہے تو جنوں صفات افراد اپنے لئے نت نئے راستوں کی تلاش میں پا برہنہ نکل کھڑے ہوتے ہیں.ایسے ہی ایک جنونی نوجوان کا نام ہے رفیق عبدالرشید المعروف رفیق جانی جو برسہا برس تک مفلوک الحالی کا شکار رہنے کے باوجود آس و امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑا . وہ 1996 میں پاور لوم کے لوہے سے نبرد آزما رہتے ہوئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کیا تو 2001 میں کرایہ سے پاور لوم کارخانہ لے کر پاور لوم پر ہی مزدوری کرتے رہے. بعد ازاں شادی بیاہ اور دیگر پروگراموں کی ویڈیو شوٹنگ کرتے ہوئے اپنی تسکین کا سامان بہم کرتے رہے.

نامساعد حالات اور تنگ دامانی و تہی دستی نے انھیں ہمیشہ محنت و مشقت سے جوڑے رکھا. رات بھر پاور لوم پر مزدوری کرتے ہوئے شاٹ فلموں کی اسکرپت تحریر کرنا رفیق جانی کا جنون بن چکا تھا. ایک روز پونہ شہر میں ان کے ایک ہمدرد غمگسار بھائی نے اس کے شوق اور جنون کی انتہا دیکھتے ہوئے اسے مشورہ دیا کہ آج کا زمانہ نئی اشیاء کا متلاشی ہے اس لئے کیوں نا تم ترقی یافتہ زمانے کے جدید ترین میڈیا سے منسلک ہو کر یوٹیوب پر اپنی قسمت آزماؤ. اسی نئی راہ پر اسے اپنے شوق اور جنون کی منزل کا پتہ مل گیا. رفیق جانی نے30,مارچ 2017 میں جے کے کے انٹر ٹیٹمنٹ یوٹیوب چینل کی بنیاد رکھتے ہوئے اپنا پہلا ویڈیو "چھوٹا دادا جیم میں "اپلوڈ کیا.

اس کے بعد انھوں نے یکم اپریل 2017 کو اپنا دوسرا ویڈیو "خاندیش کے بدری کی دلہنیا”اپلوڈ کیا. رفیق جانی شادیوں کی ویڈیو شوٹنگ کی محنت و مشقت سے نبرد آزما رہتے ہوئے دو ماہ تک شادیوں کی فوٹو گرافی میں مصروف رہے لیکن ان آرڈر لئے گئے کاموں کو پورا کرنے کے بعد وہ مکمل طور پر یوٹیوب کے میدان میں کود پڑے. انھوں نےاپنا تیسرا کامیڈی ویڈیو "چھوٹو دادا کی وصولی "اپلوڈ کیا جس کا زبردست رسپانس ملا .

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

https://chat.whatsapp.com/KYVv7IXqzIgASe8WCiBxwM

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya

یوٹیوب کے مختصر ترین مزاحیہ فلموں کو یوٹیوب پر اپلوڈ کرنا شروع کیا لیکن دل میں سمائے ہوئے نئے تجربوں کا آوا گمن اسے اسکرپٹ سے آگے فلم میکنگ کی جانب مائل کردیا. انجام کار آخرش اسے اپنے شوق اور جنون کی وہ انتہا نصیب ہوئی کہ ہندوستان ہی نہیں بلکہ بیرون ہند تک اس کی مقبولیت و محبوبیت کے ڈنکے بج اٹھے. تاریخ نے وہ دن بھی دیکھا کہ کل تک وہ رفیق جانی جو اپنے شب و روز پاور لوم کے لوہے سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کوشاں رہا کرتا تھا اسے پسندیدگی کی ایسی معراج نصیب ہوئی کہ ہزاروں کی بجائے کی لاکھوں تعداد میں سبکرائبر اس کی مفلوک الحالی کا مداوا بن کر اس کی زندگی کو خوشحالی کا درپن عطا کر گئے.

رفیق جانی کا سلسلہ دار و رسن جب انتہائے مقبولیت تک جا پہنچا تو اس بے یار و مددگار نوجوان نے پھر پچھے مڑ کر نہیں دیکھا. ان کے چینل نے رفیق جانی کو فرش سے اٹھا کر آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا.رفیق جانی کے مقبول عام چینل کو پوری دنیا نے سراہا ہے یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب چینل کی جانب سے دیئے جانے والے انعامات میں ہر انعام ان کی دسترس میں آ چکا ہے. کل تک جو نوجوان اپنے خالی ہاتھوں میں ارض و سما کی وسعتیں سمیٹ لینے کا خواب دیکھا کرتا تھا وہی ارض و سما کی وسعتیں تعبیروں کی صورت اس یو ٹیوب چینل نے اسے بخش دیں.

اس حقیقت سے کسی صورت انحراف ممکن نہیں کہ چلنا ہی زندگی ہے اور چلنے والوں کا ہی نصیب منزل ہوا کرتی ہیں. تھک ہار کر بیٹھ جانے والوں کے نصیب میں کبھی بھی منزلیں نہیں ہوا کرتیں. یہ بھی حقیقت ہے کہ خوش قسمتی انسان کے دروازوں پر صرف ایک بار دستک دیا کرتی ہے اور جو بھی اس اولین دستک کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنا دروازوں کھول دیا کرتا ہے خوشی نصیبی اس کے گلے کا ہار ہو جایا کرتی ہے.

رفیق جانی کے پونہ والے مخلص دوست نے اسے جو نیک مشورہ دیا تھا وہ واقعی میں رفیق جانی کے لئے مخلصانہ مشورہ ثابت ہوا. شاید آج پونہ کا وہ دوست بھی خود پر نازاں ہوگا کہ اس کا اخلاص پر مبنی ایک مخلصانہ مشورے کی بنیادوں پر رفیق جانی کی بلند بالا اور پختہ کار عمارت سر اٹھائے کھڑی ہوئی ہے. رفیق جانی کی مختصر مزاحیہ فلمیں پھول سے بچوں کے دل بہلاوے کا سامان تو بہم کرتی ہی ہیں ساتھ ہی ہر عمر کے افراد بھی رفیق جانی کی مختصر فلموں اور کردار و مکالموں کی ادائیگی پر دل و جان سے فدا ہو کر مقبولیت کے بلند و بالا آسمانوں تک پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں.

آج رفیق جانی کے نصیب میں جو مقبولیت و محبوبیت در آئی ہے وہ خود اس کی اپنی محنت کا ثمرہ اور شوق و جنون کی انتہا ہے. اگرچہ آج کی مالیگاؤں کی زیادہ تر مختصر مزاحیہ فلمیں کو بالی ووڈ کی مہنگی ترین اور مقبول عام فلموں کو سامنے رکھ کر ایک نیا رنگ و آہنگ اور نئے روپ میں ڈھالا گیا ہے لیکن اس کے برعکس یہ حقیقت ہے کہ بالی ووڈ میں تمام تر آسائشیں اور وسائل ہاتھ باندھے کھڑے رہا کرتے ہیں لیکن اس کے بر خلاف مالیگاؤں میں یو ٹیوب کے لئے تیار کی جانے والی مختصر مزاحیہ فلموں کی تیاری کے لئے بے شمار مسائل منہ پھاڑے کھڑے رہا کرتے ہیں.

رفیق جانی کی اس بے پناہ محبوبیت اور مقبولیت میں ان کی معاونت کرنے والے افراد میں اسکرپٹ راٹر اکبر شیخ کے علاوہ فلم میکنگ, ڈبنگ اور طوالت کو ختم کرکے مختصر پیرائے میں ایڈیٹ کرکے ڈھالنے کا فن خود ان کے لخت جگر فردین شیخ کا عظیم کارنامہ ہے. رفیق جانی اور ان کے چینل کو انتہائے مقبولیت تک پہنچا کر بقائے دوام عطا کرنے میں رفیق جانی کا جنون پنہاں ہے تو اکبر شیخ, فردین شیخ اور چھوٹو دادا کی محنتی بھی شامل حال رہی ہیں.

چاروں ہی اپنی آب و تاب کے باعث اپنے چینل کی محنت و مشقت اور جنون انھیں مقبولیت کے اونچے مقامات تک پہنچانے کا سبب ہے.آج رفیق جانی ایک پاور لوم مزدور سے ممکری آرٹسٹ اور ویڈیو گرافی سے ہوتے فلم میکر کی حیثیت سے اپنی صلاحتوں کا لوہا منوا رہا ہے. سچ ہے کہ جب دینے والا دینے پر آتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیا کرتا ہے. آج رفیق جانی کے نصیب میں مقبولیت و محبوبیت چھپر پھاڑ کر ہی نہیں بلکہ اس کے در و دیوار کو توڑ اس کے جنون اور محنت و مشقت کے ہمراہ اس کے دیکھے گئے تمام تر خوابوں کی عملی تعبیر بن کر اس کے نصیب میں درانہ وار چلی آئی ہے.

حقیقت یہ ہے کہ بلندیاں ہر کسی کا نصیب نہیں ہوتیں لیکن اللہ رب العزت جس کے لوح مقدر پر بلندیان اور اونچائیاں اور مقبولیت تحریر کردیتا ہے اسے ہر حال میں مقدر کر دی جاتی ہے.آج ایک یاور لوم مزدور کی حیثیت سے اپنے لئے دو وقت کی روٹی حاصل کرنے والا رفیق جانی اپنے خوابوں کی عملی تفیسر بن کر اپنے گزرے وقت و حالات کو آئینہ دکھا رہا ہے کہ کل کا رفیق جانی آج جس مقام پر فائز ہے اس کی اپنے مشقت آزما لمحات کا انعام و اکرام ہے. اس کی اپنی محنت اور جنون کا ثمرہ ہے.

ختم شہ

متعلقہ خبریں

Back to top button