
بہار۔کھگڑیا(ای میل)گوگری سب ڈویزن کے نگر پنچایت کے رجسٹری موڑ کے پاس جمعرات کی دیر شام ماں اور بیٹی اسٹیٹ بینک سے روپئے نکال کر اپنے گھر جارہی تھی،اسی دوران داس ٹولہ باشندہ وپن ساہ کی اہلیہ ریکھا دیوی سے چھپٹا مار گروپ کے بدمعاشوں نے 30 ہزار روپئے لے کر فرار ہوگئے جس سے ریکھا دیوی کو بڑا صدمہ ہوا وروہ وہی پربیہوش ہوگئی۔ ان کی بیٹی انیشا کسی طرح دیگر لوگوں کی مدد سے اس کو گوگری کے ریفرل اسپتال لایا جس کا علاج ڈاکٹر سی سی سومن نے کیا۔ متاثرہ کی بیٹی منیشا کماری نے عرضی دے کر گوگری تھانہ سے انصاف کامطالبہ کیا ہے۔ گوگری تھانہ انچارج نے بتایا کہ جلد سے جلد اس گروہ کا پردہ فاش کرکے ملزم کو گرفتار کیا جائے گا اور جیل بھیجا جائے گا۔اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے ، لوگ یہ کہنے کو مجبور ہیں کہ جرائم پیشوں میں پولیس کا خوف ختم ہوچکا ہے۔



