صحت اور سائنس کی دنیا

بریسٹ کینسر کے بعد منہ کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے

بریسٹ کینسر کے بعد منہ کا کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔پان اور گٹکا منہ کے کینسر میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور بچوں میں دانتوں کے امراض تیزی سے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں دانتوں کا علاج مہنگا ہے جو ہر ایک کی پہنچ سے باہر ہے مختلف ممالک میں جہاں طبی سہولت کی فراہمی مفت ہے لیکن دانتوں کا علاج اس کے برعکس ہے مریضوں کو دانتوں کے امراض کے سلسلے میں چیک اپ اور صفائی کے سلسلے میں زور دینا چاہئے اس لئے کہ چھالیہ گٹکے کو دانتوں اور منہ کے امراض کے لئے زہر یلہ ہیں۔

ذیابیطس میں مبتلا افراد کا منہ کو تکالیف سے سابقہ پڑ سکتا ہے اگر منہ میں کوئی انفیکشن ہو جائے تو یا ذیابطیس کا کنٹرول بگڑ سکتا ہے جس سے ان کے روز مرہ کے معاملات متاثر ہو جاتے ہیں ذیابیطس کے خراب کنٹرول کی وجہ سے ہونے والی دیگر پیچیدگیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے لیکن منہ میں ہونے والی تکالیف کو اکثر نظرانداز کر دیا جا تا ہے۔

ماہر امراض دندان ذیابیطس کے خراب کنٹرول کی وجہ سے اکثر متفکر ہوتے ہیں کیونکہ دانتوں کے ضائع ہونے کی ایک بڑی وجہ دانتوں اور مسوڑھوں کا انفیکشن ہے، دانتوں کے ضائع ہونے اور مصنوعی دانت لگوانے کے بعد ذیابیطس میں مبتلا افراد کافی مسائل سے گزرتے ہیں مثلا غذائی اجزاء کی کمی، ذہنی، جسمانی پریشانی وغیرہ جس کا انجام ان افراد کے معیاری زندگی پر پڑتا ہے اکثر دانتوں اور مسوڑھوں کا انفیکشن ذیابیطس کے کنٹرول کو بگاڑ دیتا ہے لہذا ان دونوں امراض چولی دامن کا ساتھ ہے منہ میں ہونے والی انفیکشن بشمول دانتوں اور سوڑھوں کے انفیکشنز میں مختلف عوامل اپنا کردار ادا کرتے ہیں جس میں سرفہرست ذیابیطس کا بگڑا ہوا کنٹرول اور خون کی مہین نالیوں کی خرابی ہے۔ ٭

متعلقہ خبریں

Back to top button