سرورققومی خبریں

اداکارسونو سود : ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اداکارسونو سود نے غیر قانونی تعمیراتی نوٹس پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

درخواست
sonu-instagram

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)اداکار سونو سود نے ممبئی ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں ممبئی کے جوہو کے علاقے میں ان کی رہائشی عمارت میں مبینہ غیر قانونی تعمیر کو لے کر ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے نوٹس کے خلاف ان کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔

سود کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس تبدیلی کی درخواست کو مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی (ایم سی زیڈ ایم اے) کے تحت میونسپل کمشنر نے منظور کرلیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 13 جنوری 2021 کے ہائی کورٹ کا حکم مہاراشٹرا ریجنل اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایکٹ 1966 کے سیکشن 43 (1) کی دفعات پر غور کئے بغیر منظور کیا گیا ہے اور ان کے رہائشی احاطے کو رہائشی ہوٹل میں تبدیل کرنے کی ان کی درخواست 2018 میں متعلقہ محکمہ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

سود اور ان کی اہلیہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے داخلی تزئین و آرائش کا کام پہلے ہی بند کردیا ہے، جس کے لئے مہاراشٹرا کے علاقائی اور ٹاون پلاننگ ایکٹ 1966 کے سیکشن 43 کی دفعات کے مطابق کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہے،اس لئے مدعاعلیہان کو عمارت میں پہلے ہی سے تعمیر نو کا کام منہدم کرنے سے روکا جاسکتاہے۔

ہائی کورٹ نے اداکار کی درخواست مسترد کردی تھی۔ سود کے وکیل نے گذشتہ اکتوبر میں بی ایم سی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس پر تعمیل کے لئے 10 ہفتوں کا وقت مانگا تھا اور ہائی کورٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ میونسپل کارپوریشن کو انہدامی کاروائی کو شروع نہ کرنے کی ہدایت درے، تاہم ہائی کورٹ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اداکار کے پاس پہلے ہی کافی مواقع تھے اور اگر ضرورت ہو تو وہ میونسپل سے رجوع کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button