دبئی، 20اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دبئی میں اقامہ اور غیرملکیوں کے امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد المری نے دو برطانوی بچوں کو امیگریشن کاؤنٹر پر اپنے پاسپورٹ پر خود مہر لگانے کا موقع دیا۔الامارات الیوم کے مطابق 9 سالہ ازابیل اور6 سالہ چارلس کے والد تھامس ولیمز نے بتایاکہ وہ برطانیہ میں چھٹیاں گزار کر دبئی پہنچے تھے جب امیگریشن کی لائن میں نمبر قریب آیا تو میرے دونوں بچوں کو تجسس ہوا کہ آخر کاؤنٹرز کے اندر موجود افسران کیا کرتے ہیں؟‘اسی دوران اقامہ اور غیرملکیوں کے امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد المری تفتیشی دورے پر وہاں پہنچے۔انہوں نے دونوں بچوں سے خوشگوار ماحول میں خیریت دریافت کی اور پھر وہ انہیں اپنے ہمراہ کاؤنٹر کے اندر لے گئے۔
Two children were thrilled as they were allowed to stamp their passports at #Dubai Airport
Lt Gen Al Merri director of @GDRFADUBAI allowed them to walk inside the immigration check counter to see the smooth procedure pic.twitter.com/2u2ndHKyQ5— Ali Al Shouk (@alialshouk) August 19, 2022
انہوں نے بچوں کو پاسپورٹ افسران کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے میرے دونوں بچوں سے کہا کہ اپنے پاسپورٹ پر امیگریشن کی مہر خود لگا سکتے ہیں،بچے یہ سن کر خوش ہوگئے کہ وہ امیگریشن کی مہر اپنے پاسپورٹ پر خود لگائیں گے۔ برطانوی شہری تھامس ولیمز نے بتایا کہ دبئی اقامہ ڈائریکٹر جنرل نے میرے بچوں کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ہر لحاظ سے شاندار تھا۔دبئی میں یہ سب کچھ کوئی اچنبھے کی بات نہیں وہ 18 برس سے اپنی فیملی کے ساتھ یہاں مقیم ہیں۔ دونوں بچے دبئی میں پیدا ہوئے ہیں۔



