
نئی دہلی : (ارددنیا.اِن) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو من کی بات پروگرام میںکسان ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہونے والے واقعات کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترنگے کی توہین دیکھ کر ملک بہت افسردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والے وقت میں امید کی نئی کرن پیدا کرنا ہے ۔ ہم نے گزشتہ سال غیر معمولی تحمل اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔ اس سال بھی ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی اور اپنے عزم کو ثابت کرنا ہوگا۔
اپنے ملک کو تیز رفتار سے آگے بڑھانا ہے۔زرعی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں کا پولیس کے تصادم کے بعد یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی لال قلعے میں تشدد کا واقعہ سامنے آیا ۔پولیس کوکسانوں کو بھگانے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا تھا۔ کچھ مظاہرین نے ترنگے کے بالکل نیچے خالی گنبد پر سکھ مذہب کا پرچم لہرایا۔2021 کے پہلے من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کے آغاز کے ساتھ ہی کورونا کی ہماری لڑائی کو بھی ایک سال ہوچکا ہے۔ جس طرح ہندوستان کی کورونا کے خلاف لڑائی ایک مثال بن چکی ہے ،
اسی طرح اب ہمارا ٹیکہ کاری پروگرام بھی دنیا میں ایک مثال بنتا جارہا ہے۔ہم سب سے بڑے ٹیکہ کاری پروگرام کے ساتھ ہی دنیا میں سب سے تیزی سے اپنے شہریوں کو ٹیکہ لگارہے ہیں۔ صرف 15 دن میں ہندوستان نے اپنے 3 لاکھ سے زیادہ کورونا واریئرس کو ٹیکہ لگاچکا ہے ، جب کہ امریکہ جیسے امیر ملک نے یہ کام کرنے میں 18 دن اور برطانیہ کو 36 دن لگے۔
انہوں نے کہا کہ 23جنوری کو ہم نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کو بطور ’پراکرم دیوس‘ منایا اور 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی ایک شاندار پریڈ بھی دیکھی،اس مہینے کرکٹ پچ بہت اچھی خبر ملی۔ ہماری کرکٹ ٹیم ابتدائی پریشانیوں کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا میں سیریز جیتی ۔ہمارے کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک حوصلہ افزاء ہے۔




