جرائم و حادثات

ذہنی معذور بچی کی عصمت ریزی کرنے والے لڑکے کو 21 سال کی سزا

حیدرآبا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ذہنی معذور بچی کی عصمت ریزی کرنے والے ایک لڑکے کو عدالت نے 21 سال کی سزا سنائی ہے ۔ یادگیری گٹہ پولیس کے سال 2020 کے ایک مقدمہ میں بھونگیر کی عدالت نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم 19 سالہ منتری گنیش کو 21 سال سزا اور ڈھائی ہزار روپئے جرمانہ کرتے ہوئے فیصلہ سنایا اور 5 لاکھ روپئے لڑکی کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 7 اگست 2020 کو پولیس یادگیری گٹہ نے ایک 29 سالہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا تھا ۔

اس خاتون نے ملزم منتری گنیش کے خلاف شکایت درج کروائی تھی خاتون کی 12 سالہ لڑکی جو ذہنی معذور ہے 5 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ اسکول سے گھر روانگی کے دوران لڑکی کے والدین کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر منتری گنیش نے ایک سے زائد مرتبہ لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی ۔ پولیس راجہ پیٹ نے آج اس سلسلہ میں چارج شیٹ کو داخل کردیا اور عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button