قومی خبریں

دہلی سمیت تمام 23 ایمس کے نام کئے جائیں گے تبدیل

نئی دہلی،23اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حکومت نے دہلی سمیت تمام 23 ایمس کا نام مقامی معروف شخصیات، جنگ آزادی کے مجاہدین ، گمنام ہیروز، تاریخی واقعات اور خطے کے یادگاروں کے نام پر رکھنے کی تجویز کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق زیادہ تر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(AIIMS) نے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود سے اس سلسلے میں تجاویز طلب کرنے کے بعد ناموں کی فہرست پیش کی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایمس کو ان کے عام ناموں سے جانا جاتا ہے اور صرف ان کی مخصوص جگہ سے پہچانا جاتا ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت جلد ہی دہلی سمیت ملک بھر کے تمام 23 ایمس کا نام بدل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت صحت نے تمام ایمس کو مخصوص نام دینے کی تجویز تیار کی ہے۔ اس میں وہ تمام ایمس شامل ہیں جو مکمل طور پر، جزوی طور پر کام کر رہے ہیں یا زیر تعمیر ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی تجویز میں تمام ایمس سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ مقامی ہیروز، جنگ آزادی کے جنگجو، گمنام ہیروز یا تاریخی یادگاروں کے زمرے میں تین سے چار نام تجویز کریں۔

غور طلب ہے کہ پردھان منتری سوستھیہ سرکچھا یوجنا کے تحت جتنے بھی ایمس قائم کیے جا رہے ہیں یا بنائے جا رہے ہیں ان کو ان کے مقام کے مشترکہ نام سے جانا جاتا ہے۔ جانکاری کے لیے آپ کو بتاتے چلیں کہ ایمس کو میڈیکل کی تعلیم اور تحقیق کے لیے 50 میڈیکل طلبا کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ فی الحال ایمس میں 42 شعبہ جات اور 7 مراکز چل رہے ہیں جن میں کل 1095 فیکلٹی اور 12,318 غیر فیکلٹی ہیں۔اس وقت یہاں تقریباً 3000 بستروں کی گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button