قومی خبریں

ممبئی : پیغمبر اسلام ؐکی شان میں توہین آمیز واٹس ایپ اسٹیٹس،ایک شخص گرفتار

ممبئی،23اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے ملاڈ (مشرقی) مضافاتی علاقے میں پولیس نے 21 اگست کوپیغمبر اسلامؐ کی شان میںاہانت آمیز واٹس ایپ اسٹیٹس پوسٹ کرنے کے سلسلے میں ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کیاگیا ہے۔وکیل سلیم چوہدری نے 19 اگست کو ڈنڈوشی پولیس کو بتایا کہ انہیں تضحیک آمیز اسٹیٹس ، تصاویر اور ایک ویڈیو کے بارے میں ایک شناسا کے ذریعہ معلوم ہوا ہے۔ ملزم کو جو کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ چوہدری نے اپنی شکایت کے ساتھ اس کے اسکرین شاٹس منسلک کیے، جس کی بنیاد پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 295اے کے تحت رپورٹ درج کی گئی۔

ماضی قریب میں دو افراد: ایک راجستھان کے ادے پور میں اور دوسرا مہاراشٹر کے امراوتی میں کو سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی آمیز تبصرہ اور واٹس ایپ اسٹیٹس پوسٹ کرنے پر موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ وہیں حیدرآباد میں بھاجبا ممبراسمبلی ٹی راجہ کو نبی اطہر کی شان میں گستاخانہ تبصرے کے سلسلے میں حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ٹی راجہ نے منور فاروقی کی آڑ میں شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button