گاندھی نگر،23اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گجرات کے ولساڈ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بھرت پٹیل کا ایک متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ ولساڈ کے تیلتھ روڈ پر گنیش کا مجسمہ کو لے جاتے ہوئے پولیس اور رکن اسمبلی کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ دریں اثنا، معاملہ نے اتنا طول پکڑ لیا کہ رکن اسمبلی دھمکی دینے پر اتر آئے اور کہا کہ میں جب چاہے دنگے کرا سکتا ہوں۔دراصل گنپتی کا مجسمہ لے جاتے ہوئے ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ اس کی وجہ سے پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان میں تنازعہ ہو ا، اس کے بعد ڈپٹی ایس پی، پولیس انسپکٹر سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس وہاں پر پہنچی۔
بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے ٹریفک کے مسئلہ کے پیش نظر موقع پر بج رہے ڈی جے کا لیپ ٹاپ اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔اس بات کی اطلاع موصول ہونے کے بعد موقع پر بی جے پی کے رکن اسمبلی بھرت پٹیل بھی پہنچ گئے اور پولیس اور رکن اسمبلی کے درمیان نوک جھونک ہوئی ۔اس دوران رکن اسمبلی نے پولیس کے ساتھ بدسلوکی کی، دھمیاں دی اور نازیبا زبان کا بھی استعمال کرتے ہوئے کہا کہ:’ میں جب چاہوں دنگے کراسکتاہوں‘۔



