نیویارک:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کولوراڈو کی ایک ائیرلائن میں پائلٹ ماں اور بیٹی نے ایک ساتھ کمرشل پرواز اڑا کر سب کو حیران کردیا۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں کولوراڈو سے اڑنے والی پرواز کی پائلٹ اور کو پائلٹ ماں اور بیٹی ہیں۔ ہولی نامی خاتون پائلٹ Captain Holly Petitt نے پرواز میں اعلان کرتے ہوئے مسافروں کو آگاہ کیا کہ آج ان کے ساتھ ان کی بیٹی Keely Petitt بھی بطور پائلٹ جہاز اڑائے گی ،جس پرمسافروں نے تالیاں بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ رپورٹ کے مطابق ہولی نے کالج کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر ایوی ایشن کیریئر کا آغاز کیا تھا۔واضح رہے کہ ہوابازی کے شعبہ میں اکثر دو بھائیوں کو یا دو بہنوں کو بھی خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن یہ شاید پہلا موقع ہے کہ ماں اور بیٹی نے ایک ساتھ پائلٹ کی خدمات انجام دیں۔



