قومی خبریں

ملک کے اثاثے سرمایہ دار دوستوں کے حوالے کرنے کی کوشش :راہل گاندھی

ملک کے اثاثے سرمایہ دار دوستوں کے حوالے کرنے کی کوشش :راہل گاندھی


نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو الزام لگایاہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بجٹ پیش کرنے کے بعدحکومت ہندوستان کے اثاثوں کواپنے سرمایہ دار دوست کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ حکومت لوگوں کے ہاتھ میں پیسہ دینا بھول گئی۔ مودی سرکار کا منصوبہ بھارت کے اثاثوں کو اپنے سرمایہ دار دوستوں کے حوالے کرناہے۔

بجٹ پیش کرنے سے قبل کانگریس کے رہنما نے کہا ہے کہ بجٹ میں چھوٹے اور درمیانے تاجروں کی مددسے ، صحت اور دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ -2021 میں ایم ایس ایم ایز ، کسانوں اور مزدوروں کی مددکی جائے تاکہ روزگار پیدا ہوسکے۔

کانگریس رہنما نے کہاہے کہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے صحت کے شعبے پر خرچ میں اضافہ کیا جاناچاہیے۔ سرحدوں کے تحفظ کے لیے دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوناچاہیے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پیر کو بجٹ پیش کیا۔ اس میں حکومت نے مالی سال 2021-22 میں سرمایہ کاری اخراجات میں 34.5 فیصد اضافے سے 5.5 لاکھ کروڑروپئے تک جانے کی تجویز پیش کی ہے ، تاکہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے ذریعے معاشی نمو کو تیز کیا جاسکے۔

دیہاتی اور کسان بجٹ کا مرکزہیں:نریندرمودی

متعلقہ خبریں

Back to top button