امریکی بمبار طیارے کی چھ سعودی طیاروں کے ہمراہ مملکت کی فضا میں پرواز
سعودی عرب کی شاہی سعودی فضائیہ کے چھ F-15SA ٹائفون اور F-15C لڑاکا طیاروں نے امریکی فضائیہ کے B-52 اسٹریٹجک بمبار طیارے کو مملکت کی فضائی حدود سے گزرنے میں سکیورٹی فراہم کی
ریاض، 8 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب کی شاہی سعودی فضائیہ کے چھ F-15SA ٹائفون اور F-15C لڑاکا طیاروں نے امریکی فضائیہ کے B-52 اسٹریٹجک بمبار طیارے کو مملکت کی فضائی حدود سے گزرنے میں سکیورٹی فراہم کی اور اس کے آس پاس پرواز کی۔یہ پیش رفت خطے کی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے دونوں فضائی افواج کے درمیان جوائنٹ ایکشن کا حصہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران سعودی مسلح افواج اور امریکی میرین کور نے لاجسٹک مشق الغضب العارم کیا ہے ، جسے سعودی عرب کی میزبانی میں کیا گیا۔مشقوں میں فوج کی موومنٹ، تعیناتی اور لاجسٹک آپریشنز کے بارے میں بہت سے مفروضوں اور مشقوں کا نفاذ کیا گیا۔اس کے علاوہ ان مشقوں میں مواصلات، طب، فیلڈ میڈیسن، اور جان بچانے والی جنگی مشقوں کے لیے تربیتی مفروضوں،آتشیں گولہ بارود اور سپلائی کے ساتھ شوٹنگ کے علاوہ انخلا کی کارروائیوں کے تجربات کیے گئے۔



