دلچسپ خبریںسرورق

ملکہ ایلزبتھ کے سات دہوں پر مشتمل اقتدار میں نظام دکن کا تحفہ سب سے قیمتی

300 ہیرے جڑے ہوا پلاٹینم کا سیٹ ملکہ نے کئی مرتبہ زیبِ کیا ۔ شادی کے موقع پر تیار کروایا گیا تھا

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)برطانیہ میں سب سے طویل عرصہ تک تاج شاہی سنبھالنے والی ملکہ ایلزبتھ دوم کا بالمورل اسکاٹ لینڈ میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 96 سال تھی ۔ شاہی خاندان نے ایک ٹوئیٹ کرکے اطلاع دی تھی کہ ملکہ جمعرات کی دوپہر انتقال کرگئیں۔ ان کی نعش کو کل لندن لایا جائیگا ۔ ملکہ ایلزبتھ دوم 70 سال کے طویل عرصہ تک ملکہ برطانیہ رہیں۔ اپنے سات دہوں پر محیط اس دور میں انہیں بے شمار زیورات اور جواہرات کے تحائف بھی ملے تھے ۔ تاہم ملکہ ایلزبتھ دوم کا سب سے قیمتی اور متاثر کن تحفہ پلاٹینم کا نیکلس سیٹ ہے جس میں 300 ہیرے جڑے ہوئے یہں اور یہ تحفہ 1947 میں آصف جاہ سابع نظام دکن نے ملکہ کو ان کی شادی کے موقع پر پیش کیا تھا ۔ ملکہ ایلزبتھ دوم کی اس نیکلس سیٹ کو پہنے ہوئے ایک تصویر رائل فیملی کے انسٹا گرام اکاونٹ پر پیش کی گئی ہے ۔

اس کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ نظام دکن نے لندن میں کارٹئیر فرم کو ہدایت دی تھی کہ خود شہزادی ایلزبتھ کو ان کی شادی کا تحفہ پسند کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے اور شہزادی ایلزبتھ نے ( جو اس وقت تک ملکہ نہیں بنی تھیں ) پلاٹینم کا نیکلس سیٹ پسند کیا تھا جو تقریبا 300 ہیروں سے جڑا ہوا ہے ۔ ملکہ ایلزبتھ اپنے دور طویل دور حکومت میں اس نیکلس کو کئی مواقع پر استعمال کرتی رہیں اور انہوں نے اپنی پوتی بہو کیٹ مڈلٹن کو بھی پہننے کیلئے دیا تھا ۔ شہزادی ایلزبتھ کے 1952 میں تاج برطانیہ پہننے کے بعد نئی ملکہ کی تصاویر بنوائی گئی تھیں اور ان میں وہ اپنے شوہر پرنس فلپ ڈیوک آف ایڈنبرا کے تحفے میں دئے گئے زیورات پہنے ہوئی تھیں۔

وہ نظام دکن کے دئے ہوئے نیکلس بھی پہنی ہوئی تھیں۔ اس تصویر اور نیکلس کو بکنگھم پیلس میں نمائش کیلئے بھی رکھا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ نظام حیدرآباد نے ملکہ کو حیدرآبادی تیارا بھی تحفہ میں پیش کیا تھا جو انگریزی پھولوں کے ڈیزائین پر مشتمل تھا اور اس میں پھولوں کی تین پتیاں علیحدہ بھی ہوا کرتی تھیں اور یہ بھی پلاٹنیم کے سیٹ میں ہیروں سے تیار کی گئی تھیں۔ ملکہ ایلزبتھ دوم نے اس تیارا کو بھی کئی مواقع پر زیبِ تن کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button