بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کو معاونت فراہمی پر گوگل اور ایمازون کیخلاف امریکہ میں مظاہرے

نیو یارک ،10ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیل کو جاسوسی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی بنا پر امریکہ میں گوگل اور ایمازون کے دفاتر کے باہر احتجاج شروع کر دیا گیا۔دونوں کمپنیوں کے ملازمین اور مقامی آبادی کے افراد نے مختلف شہروں میں کمپنیوں کے دفاتر کے باہر مظاہرے کئے۔یہ مظاہرے سان فرانسسکو، نیو یارک، سیٹل، اٹلانٹا اور کیلیفورنیا کے علاقے سیلی کون ویلی اور شمالی کیرولینا کے شہر ڈرہان میں کئے گئے۔ مظاہروں کا انعقاد یونین گوگل اور تنظیم نسل پرست ٹکنالوجی نامنظورکی اپیل پر کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے دونوں کمپنیوں سے 1.2 ملین ڈالر کا نیمبس معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس معاہدہ کے تحت قابض اسرائیلی حکومت، اس کی فوج اور پولیس کے ڈیٹا کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔دوران احتجاج گوگل کے مستعفی ڈائریکٹر ایریل کورین نے بتایا کہ کس طرح گوگل نے ان سے ’’نمبس‘‘ پروجیکٹ کی مخالفت کرنے کا بدلہ لیا اور ان کا تبادلہ کمپنی کے برازیل کے دفتر میں کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button