بین ریاستی خبریں

ممبئی: اودھو اور شندے کے حامیوں میں پھر جھڑپ

ممبئی،11ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹر میں شیوسینا کے دو دھڑوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ تازہ ترین معاملہ ممبئی کے دادر علاقے کا ہے جہاں سی ایم ایکناتھ شندے کی قیادت میں اودھو ٹھاکرے دھڑے اور شیوسینا کے دھڑے کے حامیوں میں جھڑپ ہوئی۔ ایکناتھ شندے دھڑے کے حامیوں اور اودھو ٹھاکرے کے حامیوں کے درمیان سوشل میڈیا پوسٹ پر تصادم کے بعد پولیس نے ادھو ٹھاکرے دھڑے کے 5 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ ممبئی پولیس کے ایک بیان کے مطابق اس معاملے میں 30 سے زیادہ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کی اس کارروائی کو اودھو دھڑے نے یک طرفہ قرار دیا ہے۔

ادھو دھڑے اور شندے دھڑے کے کئی لیڈر دادر پولیس اسٹیشن میں جمع ہوئے۔ دادر میں تصادم کے معاملے پر ایکناتھ شندے دھڑے کے ایم ایل اے سدا سرونکر اور ان کے لوگ کل رات دادر پولیس اسٹیشن پہنچے اور انہوں نے اودھو دھڑے کے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ وہیں اودھو ٹھاکرے دھڑے کے ایم ایل سی سنیل شندے نے سدا سرونکر پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ شیو سینا پر حق کی لڑائی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے- جہاں اس معاملے کی سماعت جاری ہے۔ دریں اثنا، مہا وکاس اگھاڑی کے اتحادیوں نے اتوار کو چیف منسٹر ایکناتھ شندے پر چیف جسٹس یو یو للت کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر سوالات اٹھائے،

سپریم کورٹ میں اودھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیو سینا اور سی ایم شندے دھڑے کی درخواستوں پر سماعت کے درمیان ملاقات پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے ٹویٹ کیا کہ سپریم کورٹ کی ایک آئینی بنچ ایکناتھ شندے حکومت کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والے ایک سنگین معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ ایسے میں شندے کا چیف جسٹس آف انڈیا کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا ناانصافی ہے۔ یہ پروٹوکول کے مطابق نہیں ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا للت کو ہفتہ کو ممبئی میں ایک تقریب میں نوازا گیا جہاں مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو موجود تھے۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے سی ایم شندے بھی موجود تھے، جن کے بارے میں پاٹل نے سوالات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button