بین ریاستی خبریں

آسام سے کانگریس کو لگا بڑا جھٹکا، قمر الاسلام چودھری نے بھی پارٹی کو کہا خیر باد

گوہاٹی ،11ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسام کے ایک بڑے لیڈر قمر الاسلام چودھری Kamrul Islam Choudhury  نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چودھری نے اپنا استعفیٰ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیج دیا ہے۔ قمر الاسلام چودھری نے استعفیٰ کی وجہ گزشتہ چند مہینوں میں کانگریس کی مبینہ طور پر بے سمت اور الجھی ہوئی قیادت کو بتایا ہے۔

قمر الاسلام چودھری نے سونیا گاندھی کو اپنے استعفیٰ خط میں لکھا کہ آپ اور کانگریس قیادت کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں نے مجھے مختلف عہدوں پر پارٹی کی قیادت کرنے کا موقع دیا جیسا کہ این ایس یو آئی نیشنل سکریٹری، اے پی وائی سی صدر اور اے پی سی سی جنرل سکریٹری۔ پچھلے کچھ مہینوں میں اے پی سی سی کی بے سمت اورمبہم قیادت کی وجہ سے آسام میں کانگریس پارٹی کی موجودہ عدم استحکام نے میرے پاس کانگریس کے رکن کے طور پر جاری رہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔

ریاست کے کئی سینئر کانگریس لیڈروں بشمول پی سی سی صدر بھوپین بورا کے حالیہ صدارتی انتخابات میں کانگریس ایم ایل ایز (ایم ایل ایز کو غدار بھی کہا گیا) کی کراس ووٹنگ کو عوامی قبولیت کے باوجود ابھی تک متعلقہ ایم ایل ایز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے میرے جیسے ہزاروں نچلی سطح کے کارکنوں کے حوصلے پست کیے ہیں، جنہوں نے برسوں سے پارٹی کے لیے خون اور پسینہ بہایا ہے۔اس لیے میں اے پی سی سی کے جنرل سکریٹری کے عہدے اور کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

شکر گزارقمر الاسلام چودھری نے ایسے وقت استعفیٰ دیا ہے جب کانگریس بھارت جوڑو یاترا کی مہم چلا رہی ہے اور ملک کے مفاد میں عوام کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزادنے پارٹی چھوڑدی تھی ، اُن کے ساتھ ہی گزشتہ چند مہینوں میں کئی بڑے لیڈر پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button