بین ریاستی خبریںسرورق

مغربی بنگال : ٹی ایم سی کے ممبراسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی

مغربی بنگال : ٹی ایم سی کے ایک اور ممبراسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی

اسمبلی ,اسمبلی ,
کولکاتہ :(اردودنیا.اِن) اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا حکومت کے ایک اور ایم ایل اے نے منگل کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ڈائمنڈ ہاربر کے رکن اسمبلی دیپک حالدار نے پیر کو ٹی ایم سی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے بی جے پی لیڈر مکول رائے اور شوبھندو دھیکاری کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

بنگال میں ہونے والی سیاسی شورش کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے 46 دنوں میں ٹی ایم سی کے 11 رہنماؤں نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ۔ٹی ایم سے بی جے پی میں شامل ہونے کا عمل 19 دسمبر سے شروع ہوا ہے ، جب شوبھندوادھیکاری نے رکن اسمبلی سنیل منڈل کے ساتھ اور دیگر 10 ممبران اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے، ان میں سے 5 ممبران اسمبلی ترنمول کے تھے۔

اسپورٹس کے وزیر اور ممتا حکومت لکشمی رتن شکلا نے بھی پچھلے ماہ وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ سیاست سے سبکدوش ہوسکتے ہیں۔ریاست میں ممتا بنرجی حکومت کی مدت 30 مئی کو ختم ہوگی۔ لہٰذا اپریل-مئی میں ہی 294 اسمبلی نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button