فلمی دنیا

جیکی شروف سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتا تھا، انیل کپور

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بالی ووڈ سپر اسٹار انیل کپور نے کرن جوہر کے شو kofee with karan 7 میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ "وہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے خود کو جیکی شروف سے غیر محفوظ محسوس کرتے تھے”۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ سینئر سٹار انیل کپور اور ورون دھون گزشتہ روز کرن جوہر کے ٹاک شو "kofee with karan 7” میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اورفلمی کیر یئر کے حوالے سے کئی انکشافات کئے۔شو کے دوران کرن جوہر نےا نیل کپور سے انڈسٹری میں اقربا پروری کے حوالے سے ان کے خیالات کے بارے میں سوال کیا۔

جس پر انیل کپور نے کہا کہ "وہ ایسے تبصروں کو نظر انداز کرتے ہیں اور اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں ".تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ” میں اپنے دور میں جیکی شروف سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتا تھا جو کہ ایک بیرونی شخص تھے اور ان کا انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا”۔انیل کپو ر نے کہا کہ”جیکی کو سبھاش گھئی نے لانچ کیا تھا اور وہ تقریباً فوری طور پر اسٹار بن گئے تھے ".انہوں نے کہا کہ "میں سنی دیول، سنجے دت کو دیکھتا تھا اور سوچتا تھا کہ میں ساتھ میں کام کر رہا ہوں اور چھوٹا سا رول کر رہا ہوں جبکہ ایک شوبز سے غیر متعلقہ شخص ہونے کے باوجود سبھاش گھئی نے جیکی کو لانچ کیا ہے اور وہ بڑے کردار کر رہا ہے”۔

انیل کپور نے کہا کہ "جیکی ہمیشہ بہت نرم دل اور اچھے انسان تھے لوگ اس کے آٹوگراف لینے آتے تھے اور وہ مجھے آٹوگراف ڈائری تھما دیتے تھے کہ یہ تمہارے لئے ہے”۔انیل کپور نے انکشاف کیا کہ”میں خود کو ہمیشہ جیکی سے غیر محفوظ محسوس کرتا تھا مگر وہ مجھے لوگوں کو آٹوگراف دینے پر مجبور کرتا تھا جبکہ وہ جانتا تھا کہ لوگ میرا آٹو گراف لینے نہیں بلکہ اس کیلئے آئے ہیں”۔

متعلقہ خبریں

Back to top button