
ہمیر پور کی مغوی نابالغہ کے ساتھ دہلی میں اجتماعی عصمت دری، دو ملزمان گرفتار
نابالغہ نے بتایا کہ پانچ نوجوانوں نے اسے اغوا کرکے دہلی لے گئے، جہاں تین نوجوانوں نے اس کے ساتھ مسلسل اجتماعی عصمت دری کی۔
نئی دہلی ، 16 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے ہمیر پور میں ایک نابالغہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب پولیس نے مغوی طالبہ کو بازیاب کرایا۔ نابالغہ نے بتایا کہ پانچ نوجوانوں نے اسے اغوا کرکے دہلی لے گئے، جہاں تین نوجوانوں نے اس کے ساتھ مسلسل اجتماعی عصمت دری کی۔ پولیس نے واردات کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان سے تفتیش اوران کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔یہ واقعہ مسکرا تھانہ علاقہ کا ہے، جہاں ڈیڑھ ماہ قبل رہنے والی ایک نابالغ طالبہ کو گاؤں کے پانچ نوجوان منہ باندھ کر گھر سے اُٹھالے گئے تھے۔ ان نوجوانوں نے اسے دہلی میں رکھا جہاں وہ اسے ڈراتے اور دھمکاتے تھے۔ اور کئی بار طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری بھی کی ۔
پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد لڑکی کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ کے والد نے بتایا کہ جرم کو انجام دینے والے پانچ نوجوان تھے، لیکن پولیس اس معاملہ میں صرف تین لوگوں کیخلاف ہی کاروائی کرسکی ہے۔پولیس گرفتار دو ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔ہمیر پور کے ایس پی شوبھم پٹیل نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل مسکرا تھانہ علاقے سے ایک نابالغہ کو اغوا کیا گیا تھا، جسے پولیس نے بازیاب کرالیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ متاثرہ نے اپنے بیان میں تین نوجوانوں کے ذریعہ عصمت دری کی بات کہی ہے۔ دو نوجوان پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔



