بین الاقوامی خبریں

کرونا وائرس: جاپان میں ایمرجنسی صورتحال میں 7 مارچ تک توسیع

کرونا وائرس: جاپان میں ایمرجنسی صورتحال میں 7 مارچ تک توسیع

کورونا
لندن : (ایجنسی) جاپانی وزیر اعظم نے ملک میں ہنگامی صورتحال میں7 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، اس کے پیش نظر یہ احتیاط برتی گئی ہے۔ جاپان میں کورونا سے اب تک 3 لاکھ 89 ہزار 518 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 5722 مریض دم توڑ چکے ہیں ، جبکہ 3 لاکھ 34 ہزار 125 افرادکا علاج کرایا جارہا ہے ۔ اس وقت 49 ہزار 671 مریض زیر علاج ہیں۔وہیںآکسفورڈ پر کورونا ویکسین کے ٹرائل میں رکاوٹ کا الزام لگایا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹرز نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر 1500 رضاکار جو ٹرائل میں شامل تھے،

انہیں ویکسین کی غلط خوراک دی گئی۔ انہیں اس کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔ اس کا انکشاف ٹرائل کے چیف انویسٹی گیٹر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو جے پولارڈ کے ایک خط کے ذریعے ہوا ہے، تاہم آکسفورڈ نے غلطی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وہیں پرتگال میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں اب تک 12 ہزار 482 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔جب کہ چین کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلباء نے یونیورسٹی کیمپس میں آنے کی اجازت طلب کی ہے۔ چین انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے چینی حکومت کو خط لکھ کر اس کے تحت مطالبہ کیا ہے، جب کہ 26 ملین سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔ ان میں ایسے 50 لاکھ افراد ہیں جن کو دونوں خوراک پلائے گئے ہیں۔

ایک ماہ میں مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر 50 بار اسرائیلی پابندی

متعلقہ خبریں

Back to top button