میٹھا سوڈا کے صحت اور خوبصورتی کے حیرت انگیز فوائد ✍️ فرحین عدنان بنگلور
میٹھا سوڈا نہ صرف کھانوں کو مزیدار بناتا ہے بلکہ صحت، خوبصورتی اور گھریلو استعمال کے لیے بھی بے
🍽️ میٹھا سوڈا کیا ہے؟
میٹھا سوڈا یا بیکنگ سوڈا (Sodium Bicarbonate) کھانوں میں استعمال ہونے والی ایک عام مگر انتہائی کارآمد چیز ہے۔ یہ نہ صرف بیکری مصنوعات کو نرم اور پھولا ہوا بناتا ہے بلکہ صحت اور گھریلو زندگی میں بھی اس کے بے شمار فائدے ہیں۔
1️⃣ معدے کی تیزابیت کیلئے
معدے کی تیزابیت ایک عام مگر تکلیف دہ مسئلہ ہے۔ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ایک چائے کی چمچ میٹھا سوڈا ملا کر پینے سے معدے کی جلن اور تیزابیت کم ہو جاتی ہے۔ یہ عمل جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن کرتا ہے۔
2️⃣ ورزش کی طاقت بڑھانے کیلئے
ایتھلیٹس میٹھا سوڈا بطور سپلیمینٹ استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس میں موجود الکالائن خاصیت جسم میں ایسڈ کو متوازن رکھتی ہے اور ورزش کے دوران تھکن کم کرتی ہے۔
3️⃣ گردوں کی بیماری میں فائدہ مند
ریسرچ کے مطابق میٹھا سوڈا گردوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے اور گردوں کی خرابی کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ اسے ڈاکٹر کے مشورے سے محدود مقدار میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
4️⃣ دانت سفید کرنے کیلئے
میٹھا سوڈا دانتوں کی صفائی کے لیے قدرتی ٹوتھ پاؤڈر ہے۔ یہ میل اور پیلاہٹ کو ختم کرتا ہے۔ ہفتے میں دو بار برش پر لگا کر دانتوں پر ملیں اور کچھ دیر بعد کلی کریں۔
5️⃣ پسینے کی بدبو ختم کرنے کیلئے
پسینے کی بدبو کا ایک بڑا سبب بیکٹیریا ہیں۔ میٹھا سوڈا ان بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔ نہانے کے بعد بغلوں یا پاؤں پر ہلکا سا میٹھا سوڈا ملنے سے بدبو ختم ہو جاتی ہے۔
6️⃣ ماؤتھ واش کے طور پر
ایک چمچ میٹھا سوڈا ایک کپ پانی میں مکس کریں اور بطور ماوتھ واش استعمال کریں۔ یہ منہ کے بیکٹیریا کو ختم کر کے سانسوں کو تازگی بخشتا ہے۔
7️⃣ جلد کی صفائی کیلئے
میٹھا سوڈا جلد سے میل اور ڈیڈ اسکن ہٹانے کے لیے بہترین ہے۔ تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ملا کر چہرے پر لگائیں، پھر ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر دھو لیں۔
8️⃣ کیڑے مکوڑے کے کاٹے کا علاج
کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والی جلن اور خارش میں میٹھا سوڈا آرام پہنچاتا ہے۔ ایک چمچ میٹھا سوڈا میں تھوڑا پانی ملا کر پیسٹ بنائیں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
9️⃣ بطور شیمپو استعمال
اگر شیمپو ختم ہو جائے تو میٹھا سوڈا سیب کے سرکے کے ساتھ ملا کر بطور شیمپو استعمال کریں۔ تاہم اسے زیادہ بار استعمال نہ کریں کیونکہ یہ سر کی جلد کے پی ایچ کو متاثر کرتا ہے۔
🔟 لگژری باتھ سپا
اپنے نہانے کے پانی میں آدھا کپ میٹھا سوڈا شامل کریں۔ یہ جسم کو نرم، صاف اور تازگی بخش احساس دیتا ہے، بالکل ایک قدرتی سپا ٹریٹمنٹ کی طرح۔
1️⃣1️⃣ بچوں کی جلد پر ریش کیلئے
ڈائپر ریش والے حصے پر میٹھا سوڈا اور پانی کا محلول لگانے سے جلن اور سرخی میں آرام آتا ہے۔ یہ بچوں کی نازک جلد کے لیے محفوظ اور مؤثر علاج ہے۔
1️⃣2️⃣ پاؤں کے سپا کیلئے
گرم پانی کے ٹب میں تین کھانے کے چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں۔ پاؤں کو 10 منٹ تک بھگو کر رکھیں، پھر خشک کر کے نرم کریم لگائیں۔ یہ پاؤں کی سخت جلد کو نرم کرتا ہے۔
احتیاط:
اگر آپ کو کسی قسم کی الرجی، جلدی حساسیت یا گردوں کا مسئلہ ہے تو میٹھا سوڈا استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔



