بین الاقوامی خبریںسرورق

یمنی ڈرائیور کی تیز ندی میں مہم جوئی، ایک خاتون اور 3 بچے ہلاک

الریاض :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جنوبی یمن کے لحج گورنری میں ایک گاڑی کو موسلا دھار بارش کی وجہ سے آنے والے پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک خاتون اور تین بچے جاں بحق جب کی ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ کا شکار ہونے والے تمام فراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔کارکنوں اور ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طوفان نے ایک کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں ایک مرد اور دو لڑکیاں، اس کی بہن اور اس کے بچے شامل تھے۔ یہ واقعہ الحبیلین شہر کے مشرق میں واقع سایلہ حدبہ میں پیش آیا۔

ذرائع نے خاتون اور اس کے بچے کی موت کی تصدیق کی جب کہ اس کے بھائی کو فریکچر اور اس کی دو بیٹیوں کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ان سب کا تعلق لبعوس یافع کے علاقے سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ لواحقین کو بچانے کی کوشش شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کی گئی اور جائے حادثہ سے کافی دور تک سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچوں کی تلاش کی گئی۔ مر نے والوں کی نعشیں نکال کر ایک مقامی قبرستان منتقل کردی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شہری وہاں پر جلدی سے پہنچ گئے اور جلدی سے ماں اور اس کے بھائی کو گاڑی سے نکالا اور ہسپتال لے گئے، لیکن ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جب کہ اس کے بھائی کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔اس موسم گرما میں بارشوں کے نتیجے میں سیکڑوں یمنی ہلاک ہو گئے جبکہ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق 300,000 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button