بین الاقوامی خبریں

آشنا سے شادی کے لیے تین بچوں کو قتل کرنے پر ماں، عاشق کو سزائے موت

قاہرہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مصر کی ایک فوج داری عدالت نے 26 سالہ خاتون نجع حمادی اور اس کے مبینہ آشنا کوتین بچوں اور خاتون کے شوہرکو زہردے کرہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔جنوبی قاہرہ کی قنا گورنری کے علاقے نجع حمادی کی فوجی عدالت نے خاتون اور اس کے عاشق کو سزائے موت سنائی۔یہ واقعہ یہ جولائی 2021 کا ہے، جب سنٹرل ہسپتال نے فارش آؤٹ سنٹر کو اطلاع دی کہ اسے سنٹر کا رہائشی 32 سالہ شخص کومہ میں پڑا ہے اور اس کے تین بچے زہریلا جوس پینے کے بعد ہلاک ہو گئے ۔ یہ تینوں بچے ابتدائی طبی امداد کے دوران ہی دم توڑ گئے۔بچے اور شوہر فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔ تینوں بچوں کی موت ہو گئی جبکہ شوہر بے ہوش ہو گیا اور اسے قریبی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کی بیوی اور بچوں کی ماں جو کہ ایک گھریلو خاتون ہیں، کے ایک 26 سالہ ڈرائیور کے ساتھ رومانوی تعلقات تھے۔ اس خاتون نےاپنے شوہرسے جان چھڑا کراس ڈرائیور کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے اپنے بچوں کو زہر دے کر ہلاک کردیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ملزمان نےعدالت میں غیر قانونی تعلقات کا اعتراف کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ شوہر اور بچوں سے جان چھڑانے پر رضامند ہوگئی تھی۔ چنانچہ عاشق ایک زہریلا مادہ لایا اور اسے 4 جوس کے ڈبوں میں ڈال کر بیوی کودیا تاکہ اسے بچوں اور شوہر کو پلا کرموت کی نیند سلا دیا جائے۔ خاتون نے منصوبہ بنایا کہ اس طرح شوہر کے خاندان کو یہ کہہ کرگمراہ کیا جاسکے گا کہ ان کی موت خراب جوس پینے سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button