مقصد:۔ اس اسکالرشپ کا خاص مقصد ہے خواتین کوٹیکنکل تعلیم ،ہنر مندی ،انہیں خود اعتماد حاصل ہو اور وہ باختیار بنے۔ باختیار بنانے کے لیے یقینا تعلیم بہت ہی بڑا اور بہت ہی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ خواتین ٹیکنیکل تعلیم کے شعبے میں آگے آئیں اور بہتر کرئیر اس فیلڈ میں بنائے یاان کی ایک طرح سے مدد کے لیے یہ اسکالر شپ شروع کی گئی ہے ۔ 2014-15 سے یہ اسکیم شروع کی گئی ہے اور اب تک جاری ہے۔ہزاروں طالبات اس اسکالر شپ سے فیض حاصل کر چکی ہیں۔
AICTE آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعہ ایسی طالبات جن کا داخلہ ٹیکنکل کورس میں ہوا ہے اور وہ اس شعبے میں اپنا کرئیر بنانا چاہتی ہیںیہ اسکالر شپ حاصل کر سکتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت پورے ملک سے تقریباً پانچ ہزار لڑکیوں کو منتخب کیا جاتا ہے اور انہیں سالانہ پچاس ہزار روپے اسکالر شپ سالانہ دی جاتی ہے۔پورے ملک سے لڑکیاں اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔یہ اسکالرشپ صرف اقلیتی طبقے کے لیے نہیں ہے بلکہ کہ تمام طبقے کی لڑکیاں اس کے لیے درخواست کے اہل ہیں۔
اس کے لیے کوئی بھی امتحان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔بارہویں کامیاب طالبات جو کسی بھی ٹیکنکل کورس میں داخلہ لینا چاہتی ہیں یا لے چکی ہے وہ اس اسکالر شپ ضرور درخواست دیں۔اسی طرح ڈپلومہ ہولڈر طالبات جو کسی ڈگری میں داخلہ لینا چاہتی ہے یا لے چکی ہے وہ بھی اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست کر سکتی ہیں۔
درکار دستاویزات: ( Documents Required ) :۔
۱) آدھار کارڈ
۲)دسویں اور بارہویں کی مارک شیٹ
۳)بونافائیڈ سرٹیفیکیٹ
۴)بینک اکائونٹ کی تفصیلات
۵) انکم سرٹیفیکیٹ
۶) ڈوماسائل
اسکالر شپ کے لیے اہلیت
ELIGIBILITY FOR SCHOLARSHIP:۱)خواتین امیدوارڈگری یا ڈپلومہ کے سال اول میں داخلہ لیا ہوا اور وہ ادارہ AICTE سے منظور شدہ ہے وہ اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔
۲) ڈگری اور ڈپلومہ دونوں کے لیے علیحدہ فارم بھرنا ہے۔
۳)ایک ہی خاندان کی د و بچیاں بھی اسکالر شپ حاصل کر سکتی ہیں۔
۴)سالانہ فیملی انکم آٹھ لاکھ سے زیادہ نہ اور اس کے لیے کسی اسٹیٹ گورنمنٹ یا یونیٹری گورنمنٹ کا انکم سر ٹفیکیٹ لازمی ہے۔
AMOUNT OF SCHOLARSHIP :۔ پورے ملک سے پانچ ہزار طالبات ڈپلومہ اور پانچ ہزار ڈگری کی طالبات اس طرح کل دس ہزار طالبات کوسالانہ پچاس ہزار روپے اسکالر شپ ادا کی جاتی ہے ۔جس میں کالج فیس،کمپیوٹر کی خریدی ، اسٹیشنری ،کتابیں،سافٹ وغیرہ شامل ہے۔
میرٹ کس طرح سے بنتی ہے؟ طالبات کے دسویں اور بارہویں کے حاصل شدہ فی صد مارکس کی بنیا د پر میرٹ بنتی ہے یعنی اگر دسویں اور بارہویں میں آپ نے زیادہ مارکس حاصل کریں ہیں دونوں کے مجموعی مارکس کے حساب میرٹ بنتی ہے اور اس کے مطابق اسکالر شپ کی رقم دی جاتی ہے۔
درخواست کیسے کریں؟آن لائن اسکالر شپ کا فارم بھرنا ہے۔ اس کے لیے این ایس پی کے پورٹل پر جاکر نیو رجسٹریشن پر جا کر کلک کریں جس پر کچھ اصول و ضوابط اور شرائط لکھی ہوئی ہے اس کو اچھی طرح سے پڑھیں۔ اوراس کے تینوں باکس پر کلک کر آگے بڑھیں ۔اگر آپ پہلی بار فارم بھر رہیں تو فریش رجسٹریشن فور 2022-23 پر کلک کریں۔آپ کا جس ریاست سے تعلق ہے اس ریاست کو منتخب کریں۔ اسکالر شپ میں مختلف اسکالر شپ کا نام لکھا ہے۔ آپ کو جس اسکالر شپ درکار ہے جیسے پوسٹ میڑک کو منتخب کریں۔طلبہ کا نام،اسکالر شپ اسکیم، تاریخ پیدائش، جینڈر،موبائل نمبر،ای میل آئی ڈی،بینک اکائونٹ کی تفصیلات اور اس کا آئی ایف سی کوڈ نمبر بہت دھیان سے لکھیں اور اس کو کنفرم کریں ۔
اس کے بعد شناختی ثبوت میں جو بھی آپ کے پاس ہے جیسے آدھار کارڈ،بینک اکائونٹ جو بھی آپ کے پاس موجود ہے اس کا نمبر لکھیں ۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ایک کیپچا آئے گا۔اسے کمپیوٹر کی اسکرین پر لکھیں اور رجسٹریشن پر کلک کرنے پر آپ کا رجسٹریشن نمبرجنریٹ ہو جاتا ہے۔آپ کے رجسٹر موبائل نمبر پر ایک میسج آئے گا اس پر آپ کا رجسٹریشن نمبر ہوگا۔ اس نمبر کے ذریعے ہی آپ کولوگن کرنا ہوگا۔
لوگن کرنے کے بعد جو ونڈو سامنے آئے گی اس میں فریش اپلیکیشن پر کلک کریں۔ رجسٹریشن نمبر لکھیں آپ کو جو پاس ورڈ ہوگا وہ آپ کی تاریخ پیدائش ہوگی۔اسے چاہے تو تبدیل بھی کر سکتے ہیں اوراپنے مند پسند کا پاس ورڈ بنا سکتے ہیں یا اس کو ہی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔اس کے بعد کیپچا کو بھر لیں پھر لوگن کریں۔آپ کے سامنے درخواست فارم آئے گا۔ اس درخواست فارم کو مکمل طور پربھریں۔ اگر اطمیان بخش دروخواست نہیں آتی ہے تو یہ اسکالر شپ ڈپلومہ کی طالبات منتقل کر دی جائے گی۔
سالانہ پچاس ہزار اسکالر شپ ملتی ہے جب آپ اسٹڈی کرتے ہواگر آپ نے فرسٹ ا یئر میں داخلہ لیا ہے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ چار سال تک یہ اسکالر شپ مل سکتی ہے۔اگر آپ نے سال دوم میں داخلہ لیا ہے تو آپ کو زیادہ سے زیادہ تین سال تک اسکالر شپ مل سکتی ہے۔مزید تفصیلات ویب سائٹhttps://www.aicte-india.org/ پر دیکھ سکتے ہیں۔فارم بھرنے کی تاریخ:فارم بھرنے کا کام جاری ہو چکا ہے۔فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۳۱؍ اکتوبر ۲۰۲۲ ہے۔
Application Submission Portal:https://scholarships.gov.in
اسکالرشپ کا نام اوراہم تاریخیں: ذیل کے جدول میں اسکالر شپ کا نام ان کے فارم بھرنے کی آخری تاریخ اور ادارے کے ذریعے ویریفیکیشن کی آخری تاریخ دی جا رہی ہے۔



