قومی خبریں

عارف محمد خان کا اعتراف، ان کا آر ایس ایس سربراہ سے ملاقات درست

ترواننت پورم، 20ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے پیر کو تریشور میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو درست قرار دیا۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ چونکہ آر ایس ایس ملک میں ممنوعہ تنظیم نہیں ہے، اس لیے اس کے سربراہ سے ملاقات میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کے ساتھ میری وابستگی 1986 سے شاہ بانو کیس سے شروع ہوئی تھی۔ آر ایس ایس نے اس معاملہ میں مسلسل میرا ساتھ دیا۔

پہلے کمیونسٹ چیف منسٹر ای ایم ایس نمبودیری پاد نے بھی اس معاملے میں میری حمایت کی تھی، تاہم نمبودیری پاد کے بعد بائیں بازو والوں نے اپنا موقف بدل لیا اور پرسنل لا بورڈ کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کے رویہ میں تبدیلی کے لئے انہیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے آر ایس ایس کے سربراہ سے اس وقت ملاقات کی جب انہیں معلوم ہوا کہ آر ایس ایس سربراہ ایک تقریب کے لئے تھریشور میں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس لیے میں نے ان سے ملنے کا فیصلہ کیا۔

اگر وہ دوبارہ یہاں آتے ہیں تو میں ان سے دوبارہ ملاقات کروں گا، اس میں کیا غلط ہے؟‘کئی راج بھونوں میں ایسے لوگ ہیں جو کھلے عام اور سرکاری طور پر آر ایس ایس سے جڑے ہوئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے کہا تھا کہ وہ پہلے سویم سیوک تھے۔ پنڈت نہرو نے نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ کے لیے آر ایس ایس کو مدعو کیا تھا، آر ایس ایس لیڈر سے ملاقات میں کیا دقت ہے ؟ ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button