فلمی دنیا

کامیڈین راجو سریواستو کا لمبی علالت کے بعد انتقال،مودی کا اظہارِ تعزیت

نئی دہلی ، 21ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مشہور کامیڈین راجو سریواستو آج 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ انہوں نے آج صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں آخری سانس لی۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹیوٹ کیا۔جس میں راجو کے ساتھ اپنی ایک تصویر کو شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ راجو سریواستو نے ہنسی اور مزاح سے ہماری زندگیوں کو روشن کیا۔

وہ بہت جلد ہم سے رخصت ہو گئے لیکن وہ اپنے برسوں کے بھرپور کام کی بدولت لاتعداد لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ان کا انتقال افسوسناک ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت پیش ہے۔مشہور کامیڈین اور اداکار راجو سریواستو طویل عرصے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ سریواستو کو 10 اگست کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا اور اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔سریواستو اپنی اداکاری اور مزاح گوئی سے سب کو خوب ہنسایا کرتے تھے۔سریواستو نے سیاست میں بھی قسمت آزمائی کی تھی۔

2014 کے لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے انہیں کانپور سیٹ سے میدان میں اتارا تھا لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے ٹکٹ واپس کر دیا کہ انہیں پارٹی کے مقامی کارکنوں کی حمایت نہیں مل رہی ہے۔ بعد میں وہ اسی سال مارچ 2014 میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ان کی موت پر تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔سیاسی ،سماجی اور ہر شعبہ زندگی کے افراد نے ان کی موت پر دکھ ظاہر کیا ہیتعزیت پیش کرنے والو ں میںوزیر دفاع راجناتھ سنگھ ،ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو، دہلی کے وزیر اعلیٰ کجریوال اوریوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button