بین الاقوامی خبریں

امارات اور عمان کے درمیان ریل معاہدے پر دستخط

دبئی،28ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) متحدہ عرب امارات اور عمان کے درمیان تیز رفتار ریل رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اس معاہدے پر دستخط متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے سرکاری دورے کے دوسرے کے موقع پر کیے گئے ہیں۔معاہدے کے مطابق مسافر ٹرین ابو ظہبی کو سوہار سے جوڑ دے گی۔ سوہار مسقط سے کے شمال میں ایک ساحلی شہر ہے۔ یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اومان اور امارات کے درمیان اس ریل سسٹم کو چلانے کے لیے ایک مشترکہ کمپنی بنائی جائے گی۔

یہ کمپنی عمان ریل اور اتحاد ریل دونوں مل کر قائم کریں گی۔اس نئے ریل منصوبے کے تحت ہی متحدہ عرب امارات کے موجودہ ریل سسٹم کو سوہار بندرگاہ تک فریٹ ریل سسٹم سے مربوط کیا جائے گا۔ اتحاد ریل کے چیف ایگزیکٹو شادی ملک نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا’ یہ معاہدہ ایک سٹریٹجک منصوبے کا روڈ میپ ہے، یہ ایک قابل عمل اور طویل مدتی منصوبہ ہے جس کے نتائج اور فوائد دوررس ہوں گے۔

منصوبے کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ ، کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سعید بن حمود الموالی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ریل منصوبہ امارات اورعمان کے درمیان سٹریٹجک اہمیت کا منصوبہ ہے۔ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کی نئی جہتیں کھلیں گی۔ اس کے ذریعے سفر کے روابط مضبط ہوں گے، تجارت میں ترقی ہو گی اور برآمدات و درآمدات میں آسانی ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button