سڈنی ، 30ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)T20 ورلڈ کپ 2022 آسٹریلیا میں منعقد ہوگا۔ورلڈ کپ شروع ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں۔ اس بار ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کروڑوں روپے ملیں گے۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں جیتنے کے ساتھ ساتھ ہارنے والی ٹیم کو بھی پیسے دیئے جائیں گے۔ حالانکہ آئی سی سی نے انعامی رقم امریکی ڈالر میں بتایا ہے۔ اس بار فاتح ٹیم کو 1.6 ملین امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔ آئی سی سی نے ایک ٹویٹ میں اس کی تفصیل بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بار کس کو کتنی انعامی رقم ملے گی۔
T20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو تقریباً 13 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ جبکہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 6.52 کروڑ روپے ملیں گے۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 3.26 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 میں جیتنے والی ٹیم کو 32 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔دوسری جانب پہلا راؤنڈ جیتنے اور باہر نکلنے پر 32-32 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔



