بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر: سی ایم ایکناتھ شندے کو جان سے مارنے کی دھمکی

حکومت ایکشن میں، وزیر داخلہ نے سیکورٹی بڑھانے کی دی ہدایات

ممبئی ، 2اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو اتوارکو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے ڈائریکٹر جنرل کو سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وہیں ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ ڈی جی پی اور محکمہ انٹیلی جنس کے سربراہ کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو ملنے والی مسلسل دھمکیوں کا سورس تلاش کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیں۔ درحقیقت محکمہ انٹیلی جنس کو ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو خودکش دھماکے کے ذریعے قتل کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ اسی دوران ایک ماہ قبل، وزارت میں ان کے دفتر میں سی ایم ایکناتھ شندے کو جان سے مارنے کی دھمکی والا خط بھی آیا تھا۔

نیز ان کے دفتر میں فون پر بھی ایسی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو پہلے ہی ماؤنوازوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔دوسری طرف ممبئی کے ورلی علاقے سے شیوسینا کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اتوار (2 اکتوبر) کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں پارٹی کے دھڑے میں شامل ہو گئی۔

وزیر اعلیٰ اس موقع پر موجود تھے۔ اس ہفتے کے شروع میں شندے کی زیرقیادت دھڑے نے یووا سینا، پارٹی کی یوتھ ونگ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کا تقرر کیا اور نئے آنے والے زیادہ تر باغی ایم ایل اے کے رشتہ دار ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے، جو پارٹی کے دوسرے دھڑے کے سربراہ اور یووا سینا کے سربراہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button