ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اس عمر میں محبت میں سنجیدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ‘just have fun یعنی صرف لطف اٹھاؤ۔‘یہ مشورہ اننیہ پانڈے کی ممی بھاؤنہ پانڈے اپنی بیٹی کو دے رہی تھیں۔ کرن جوہر کے ٹی وی شو ‘کافی ود کرن’ میں بھاؤنا پانڈے، شاہ رخ خان کی بیگم گوری خان اور سنجے کپور کی بیگم مہیپ کپور سوالوں کے جواب دے رہی تھیں۔کرن نے جب گوری سے پوچھا کہ وہ اپنی بیٹی سوہانہ کو ڈیٹنگ پر کیا مشورہ دیں گی تو جواب میں گوری کا کہنا تھا کہ ‘ایک وقت میں دو لڑکوں کو ڈیٹ نہ کرو۔’
اس پر کرن نے بھاؤنا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اننیہ ایک وقت میں دو لڑکوں کو ڈیٹ کر چکی ہیں ان میں سے ایک اداکار ایشان کھٹر تھے لیکن اب انکا بریک اپ ہو چکا ہے، جس پر بھاؤنا نے حیران ہوتے ہوئے کہا ’کیا واقعی۔‘بعد میں بھاؤنا کا کہنا تھا دراصل وہ دو لڑکوں کے بارے میں سوچ رہی تھی اور بعد میں اس نے ایک سے بریک اپ کر لیا۔ اس موقع پر وہاں موجود ان تینوں خواتین اور کرن نے ہنسنا شروع کر دیا۔اس سے پہلے اسی شو میں کرن نے اننیہ سے پوچھا تھا کہ کیا وہ ایشان کو ڈیٹ کر رہی ہیں تو اننیہ نے ان کی بات ان سنی کر دی تھی۔
کرن نے یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا اب آپ کارتک آرین کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔جواب میں اننیہ نے مسکراتے ہوئے کہا تھا ‘ہم صرف اچھے دوست ہیں۔ویسے بالی ووڈ میں دوستی کی ایسی بے شمار مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ادھر مہیپ کپور کی بیٹی شنایا کپور کرن جوہر کی فلم ‘بے دھڑک’ سے ڈبیو کر رہی ہیں۔ کرن جوہر، جو بقول کنگنا کے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے سرغنہ ہیں، اب ایک اور سٹار کِڈ کو انڈسٹری میں بریک دے رہے ہیں۔شنایا کا کہنا ہے کہ بھلے ہی وہ سنجے کپور کی بیٹی ہیں لیکن وہ اپنے کام سے یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ وہ یہ فلم ‘ڈزرو’ کرتی ہیں یعنی وہ اس کی حقدار ہیں۔



