امارات میں الیکٹریکل کاریں بنانے والی پہلی فیکٹری کا افتتاح
سعودی عرب: برین ڈیڈ شخص کے اعضا نے 4 مریضوں کی جان بچا لی
دبئی، 7اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کے ام جلوری ہولڈنگ گروپ نے دبئی انڈسٹریل سٹی میں الیکٹریکل کاریں تیار کرنے والی الدمانی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔ یہ متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی فیکٹری ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق الدمانی فیکٹری میں گاڑیاں اسمبل ہوں گی۔ سالانہ 10 ہزار گاڑیاں تک تیار کی جائیں گی۔ فیکٹری کا رقبہ 45 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کاربن کے اخراج میں کمی اور گرین ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نذریہ فیکٹری قائم کی گئی ہے۔ٹیکوم گروپ کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین سعود ابو الشوارب نے بتایا کہ فیکٹری کا قیام کم کاربن والی توانائی کے حوالے سے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ام جلوری فیکٹری کا افتتاح اس بات کی علامت ہے کہ ہم اپنے یہاں صنعت کا معیار مسلسل بلند کررہے ہیں اور ہماری مستقل کوشش یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مختلف قسم کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔ ام جلوری ہولڈنگ کی مجلس انتظامیہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ماجدہ العزعزی نے کہا کہ الدمانی کار فیکٹری خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ابتدائی طور یہ عارضی فیکٹری ہوگی جلد ہی اس کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔ دو برس کے اندر اس سالانہ پیداواری استعداد 55 ہزار گاڑیوں تک پہنچ جائیگی۔ یہ فیکٹری 10 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر قائم کی جائے گی۔
سعودی عرب: برین ڈیڈ شخص کے اعضا نے 4 مریضوں کی جان بچا لی
ریاض، 7اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سعودی عرب میں دماغی طور پر مردہ شخص کے اعضاء کی منتقلی کے عمل نے سکاکا کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز اسپتال میں 4 مریضوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ آپریشن اسپتال کی جانب سے دماغی مردہ افراد سے اعضاء عطیہ کرنے کی منظوری حاصل کرنے کے بعد کیا گیا۔ 47 سالہ مریض کا دایاں گردہ اور 54 سالہ مریض کے بائیں گردے کی پیوند کاری کی گئی۔طبی ٹیم نے ایک 35 سالہ مریض کا جگر بھی ٹرانسپلانٹ کیا جس کی حالت تشویشناک تھی جو کہ جگر کی پیوند کاری کے لیے فوری انتظار کی فہرست میں شامل ہے۔ ایک 38 سالہ مریض کے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی گئی۔



