امریکہ میں پالتو کتوں نے دو معصوم بچے قتل کرڈالے،ماں زخمی
مشرقی سعودی عرب کی القطیف کمشنری میں اتوار کو پانچ سالہ سعودی بچہ حسن علوی اسکول بس میں سوتے رہ جانے پر دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا
واشنگٹن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ میں کتوں کےحملے میں دو کم سن بچوں کی ہلاکت کے واقعے نے پورے ملک میں ہلچل پیدا کردی ہے۔یہ ہولناک واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک گھر میں دو کتوں کے حملے کے نتیجے میں پیش آیا۔ اس حملے میں دو بچے ہلاک اور ان کی ماں زخمی ہوگئیں۔ماں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جب اس کے کتوں نے ان پر حملہ کیا تو اپنے دو بچوں کو بچانے کے لیے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو کتوں نے اسے بھی کاٹ ڈالا تھا۔
امریکی اخبار "نیو یارک پوسٹ” کی شائع کردہ کہانی کے مطابق 30 سالہ کرسٹی جین بینارڈ اپنے دو بچوں کو بچانے کی کوشش کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئیں۔ کتوں نے اس کے 5 ماہ کے ہولاس ڈین اور دو سالہ بچی للی جین کو قتل کرڈالا۔ٹینیسی میں شیلبی کاؤنٹی اتھارٹی کے ذریعہ پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ کے مطابق، دونوں بچوں کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا تھا۔
اگرچہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس کے چچا جیف گبسن کے مطابق بینارڈ کے اس کے چہرے سمیت پورے جسم پر کئی جگہ کتوں کے کاٹنے کے زخم موجود ہیں۔یہ حملہ کیسے ہوا اور پالتو جانور جارحانہ کیوں ہوئے؟ اس کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں گبسن کے مطابق افسوسناک واقعہ مبینہ طور پر تقریباً 10 منٹ تک جاری رہا۔گبسن نے کہا کہ بینارڈ کے بازو اور ٹانگیں بری طرح زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں کتوں کو مہلک انجکشن یا یوتھنیشیا کے ذریعے ہلاک کردیا گیا ہے۔ فی الحال دونوں بچوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
پانچ سالہ بچہ اسکول بس میں سوتا رہ گیا، دم گھٹنے سے جاں بحق

الریاض :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مشرقی سعودی عرب کی القطیف کمشنری میں اتوار کو پانچ سالہ سعودی بچہ حسن علوی اسکول بس میں سوتے رہ جانے پر دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق الشرقیہ محکمہ تعلیم کے ترجمان سعید الباحص نے بتایا کہ ’بس ڈرائیور اسکول پہنچنے پر بچوں کو چیک کرنا بھول گیا۔ حسن علوی بس میں سوتا رہ گیا‘۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ ’محکمہ تعلیم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سامی العتیبی ٹیم کی نگرانی کر رہے ہیں‘۔الشرقیہ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے حسن علوی کے اہل خانہ سے بچے کی ہلاکت پر تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔ اسکول بس میں طالب علم کی ہلاکت کا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ صارفین نے ذمہ دار عناصر کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔



