
لدھیانہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پنجاب کی جیل میں بند مجرمین کو اپنی شریک حیات کے ساتھ تنہائی میں وقت گذارنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں قید شوہر، اب اپنی اہلیہ کے ساتھ تنہائی میں وقت گذار سکتے ہیں۔پنجاب جیل میں اس کیلیے خاص انتظامیہ کئے گئے ہیں۔ جیل میں ایسے کمرے بنائے گئے ہیں جہاں قیدی اپنی اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کرسکتے ہیں۔ پنجاب اس معاملہ میں پہلی ریاست بن گئی جہاں جیل میں بند قیدی اپنی شریک حیات کے ساتھ تنہائی میں مل سکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گرجیت سنگھ (قیدی) اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والا پہلا قیدی ہے۔
اس نے بتایا کہ جیل میں قیدی تنہائی محسوس کرتا ہے اور تناؤ کا شکار ہوجاتا ہے لیکن گذشتہ دنوں جب میری بیوی مجھ سے تنہائی میں ملنے پہنچی تو ہم نے ایک کمرہ میں خوشگوار وقت گذارا۔ یہ میرے لیے انہتائی راحت کی بات تھی۔ اس قیدی نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ گرجیت سنگھ نے کہا کہ حکومت شادی شدہ جوڑوں کو جیل میں پرائیویٹ ملاقات کی اجازت دے رہی ہے جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے۔جیل میں اس طرح کی سہولت سے لوگ حیران ہیں اور ریاست میں یہ معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔



