کرکٹ : آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے دی اجازت
سڈنی :(اردودنیا.اِن)کرکٹ آسٹریلیا نے کورونا کی وجہ سے قومی ٹیم کا جنوبی افریقہ دورہ ملتوی کرنے کے ایک روز بعد کہا ہے کہ وہ این او سی کے مطابق انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو اجازت دے گا۔
کھلاڑیوں کو لگتا ہے کہ ہندوستان میں اپریل کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہونے والی اس ٹی 20 لیگ کے لئے این او سی حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ اس وقت ہوتا ہے جب کرکٹ آسٹریلیا کسی مقابلے کی میزبانی نہیں کرتا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری سی ای او نک ہاکلے نے کہا کہ آئی پی ایل نے گذشتہ سال اپنے بایو سیکور ماحول کو ثابت کیاتھا۔ جب درخواستیں ہمارے پاس آئیں گی تو ہم ان کی قابلیت اور صحت کی بنیاد پر غور کریں گے۔ آسٹریلیا نے اپنا جنوبی افریقہ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے لیکن سی اے نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ماہ میں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کے لئے نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔
اس ٹیم میں اسٹیو اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر ، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنس جیسے کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔ آئی پی ایل کی تاریخوں کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن کرکٹ بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) اپریل کے دوسرے ہفتے سے شروع کرناچاہتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ سخت بایوسیکور ماحول میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل 2021 کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 18 فروری کو ہورہی ہے۔




