دلچسپ خبریںسرورق

بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ شاپنگ کرتے پکڑا، دونوں کی پٹائی-ویڈیو وائرل

غازی آباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بالی وڈ کی کسی فلم کے سین کی طرح بیوی نے گرل فرینڈ کے ساتھ شاپنگ کرنے والے شوہر کی بازار کے بیچو بیچ پٹائی کر دی۔یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے ایک مصروف بازار میں پیش آیا۔اتر پردیش کے غازی آباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کروا چوتھ کی خریداری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ جب عورت کو اپنے شوہر کے بارے میں پتہ چلا تو اس نے ایک مصروف بازار کے بیچ میں اس کی پٹائی کی۔ بیوی کے ہاتھوں شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کی پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بیوی نے اپنی کچھ سہیلیوں کی ہمراہ شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ شاپنگ کرتے ہوئے پکڑا اور سرِ عام دھلائی کی۔ بازار میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے پورا تماشہ دیکھا۔گرل فرینڈ نے جب اپنے آشنا کو چھڑوانے کی کوشش کی تو خواتین نے اسے بھی مارا پیٹا۔

اطلاعات کے مطابق، پریتی کی شادی 2017 میں وجئے نگر کے راہول سے ہوئی تھی، لیکن بیوی گزشتہ تین سالوں سے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔ دونوں کے درمیان عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔کرواچوتھ تہوار پر، اس نے اپنے شوہر کو دوسری عورت کے ساتھ ایک بازار میں دیکھا جہاں وہ بھی اپنی ماں کے ساتھ خریداری کر رہی تھی۔بیوی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس جوڑے کو قریبی تھانے لے گئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے عوامی مقامات پر امن خراب کرنے والوں کا چالان کیا اور تنبیہ کے بعد خاتون کو چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button