سرورققومی خبریں

کشمیر کی بیٹی عائشہ عزیز، ہندوستان کی کم عمر پائلٹ

کشمیر کی بیٹی عائشہ عزیز، ہندوستان کی کم  عمر پائلٹ

 

عائشہ
سری نگر:ہندوستان کی کم عمر ترین 25 سالہ پائلٹ عائشہ عزیز کشمیری خواتین کے لئے کامیابی کی مثال بن گئی ہیں۔ سال 2011 میں عائشہ عزیر سب سے کم عمر میں اسٹوڈنٹ پائلٹ کا لائیسنس حاصل کرنے والی طالبہ بنی تھیں۔

عائشہ

اس کے بعد روس سوکوئی ایئر بیس پر انہوں نے میگ-29 کی پرواز کی تربیت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے بامبے فلائنگ کلب (بی ایف سی) سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔ سال 2017 میں عائشہ کو تجارتی پرواز کے لئے لائسنس حاصل ہو گیا۔

عائشہ

نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ عزیز نے کہا کہ کشمیری خواتین نے گزشتہ کچھ سالوں میں کافی ترقی کی ہے اور تعلیم کے میدان میں غیر معمولی طور کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ کشمیری خواتین خصوصی طور پر تعلیم کے شعبے میں بہتر کام کر رہی ہیں۔ ہر دوسری کشمیری خاتون ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رہی ہے۔ وادی کے لوگ بہتر کام کر رہے ہیں۔’‘

مزید دلچسپ خبروں کے لیے کلک کریں:  راہول گاندھی کا طنز:بیشتر تاناشاہوں کے نام’ایم ‘سے کیوں شروع ہوتے ہیں؟

متعلقہ خبریں

Back to top button