بین الاقوامی خبریں

میانمار بھی ایران اور شمالی کوریا تینوں بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ ہو گئے

لندن، 22اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بین الاقوامی ادارے ایف اے ٹی ایف نے میانمار کو بھی ایران کی طرح بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ جبکہ روس کی یووکرین کے خلاف جنگ کی وجہ سے اس بین الاقوامی ادارے میں روس کا کردار کم کر دیا ہے۔ اسے ایف اے ٹی ایف میں سائڈ لائن کرنا قرار دیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے پیرس میں جاری اجلاس کے دوران میانمار کو شمالی کوریا اور ایران کی طرح عالمی مالیاتی نظام سے الگ کر دیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا موقف ہے کہ میانمار کی طرف سے مسلسل عدم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

اس کے بارے میں کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں بھی میانمار نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے ہیں۔ حتیٰ کہ ڈیڈ لائن کے بعد ایک سال گزر جانے پر بھی کوئی پیش رفت نہیں کی ہے۔ اب ایف اے ٹی ایف نے اسے بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔دریں اثنا ایف اے ٹی ایف نے یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس کا فنانشل ٹاسک فورس میں کردار مزید محدود کر دیا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے ڈائریکٹر نے اس بارے میں کہا روس کو سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق روس کے اقدامات مسلسل ایف اے ٹی ایف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے بقول وہ سلامتی ، امن اور فنانشل سسٹم کی ساکھ کے اصولوں پر کام کرتی ہے۔واضح رہے پاکستاان اور نکاراگوا کو ایف اے ٹی ایف نے اپنی گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔ کیونکہ ان دونوں نے اپنے ہاں فنانشل سسٹم میں بہتری پیدا کر لی ہے۔ لیکن اب بھی 24 ممالک گرے لسٹ میں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button