اسپورٹس

ڈیون کونوے نے آسٹریلیا کیخلاف طوفانی اننگز کھیل کر کوہلی کو پچھاڑ کر بابر کی برابری کی

اس میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 58 گیندوں میں 92 رنز بنا ڈالے

ملبورن ، 22اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیوزی لینڈ نے T20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 201 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ تعاقب کے بعد آسٹریلوی ٹیم صرف 120 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔اس میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 58 گیندوں میں 92 رنز بنا ڈالے۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران ایک بڑا ریکارڈ بھی بنایا اور ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔نیوزی لینڈ کے اسٹار اوپنر ڈیون کونوے نے آج T20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میچ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے 1000 T20 انٹرنیشنل رنز مکمل کر لیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 26 اننگز میں انجام دیا۔ اس ریکارڈ کے معاملہ میں کونوے نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کوہلی نے 27 اننگز کھیل کر 1 ہزار T20 انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں، اس کے ساتھ ہی کونوے نے یہ کارنامہ ان سے ایک کم یعنی 26 اننگز میں انجام دیا ہے۔کانوے کے علاوہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بھی اپنی 26ویں اننگز میں ایک ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کر لیے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے اسٹار کھلاڑی کونوے نے بھی 26 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایسے میں کونوے نے اس ریکارڈ میں بابر اعظم کی برابری کی ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان کے نام ہے۔ انہوں نے یہ خاص کارنامہ 24 اننگز میں انجام دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button