اے ایم پی کا نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان بالکل مفت میں ہے✍️مومن فیاض احمد
کیا ہے اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ ۲۰۲۲( AMP National Talent Search 2022 ) امتحان؟
تعارف: ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس تمام مسلم پیشہ ور افراد اور رضا کاروں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو اپنے علم، عقل، تجربے اور مہارتوں کو نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ بڑے پیمانے پر معاشرے کی مجموعی ترقی اور مسلمانوں کو مزید با اختیار بنانے کے لیے مسلسل کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔زندگی کا تعلیمی ،سماجی، سیاسی، معاشی محاذ پر اے ایم پی قومی سطح پر پھیلی ایک فکری تنظیم ہے ۔پورے ملک میں اس کے سو سے زائد شاخیں ہیں اور ملک بھر میں پیشہ ورانہ بنیاد کی مضبوط موجودگی کے ساتھ مزید بڑھ رہے ہیں۔اے ایم پی ملک کے طول و عرض میں معاشرے کے فائدے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دینے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔
یہ سیا سی طو رپ کسے بھی تنظیم سے وابستہ نہیں ہے اور ہمارے معاشرے میں سماجی بہبود بردادری کے جذبے اور علم کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔ اے ایم پی ملک میں شہریوں کے ایک گروپ کے ذریعہ قایم کیا گیا ہے اور سوسائٹیز ایکٹ کے تحت ایک فلاحی تنظیم کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور اسے مکمل طورپراس کہ اراکین اور سماجی طور پر بااثرافراد کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اس کے مالیاتی ریکارڈ کا آڈٹ کیا جاتا ہے اور اس کے اراکین کو پیش کیا جاتا ہے۔
مسلم معاشرے کو ایک متحرک اور پر اثر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ قوم کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ قوم اٹھے برادران وطن کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرچلنے کے قابل ہو اور ایک مضبوط معاشرہ تشکیل دے اور ایک عظیم قوم ہمارے ملک ہندوستان ترقی کے لیے مل کر کام کر سکے۔
مقاصد : ا ے ایم پی کی بنیادی مقصد سب کے لیے تعلیم اور پیشہ ورانہ طور پر بااختیار بنانے پر ہے۔ہماری قوم ایک عظیم قوم بنے۔ ایک ایسی مثالی کمیونٹی بننے ہے جو تعلیم میں ترقی یافتہ، سماجی طور پر ترقی پسند، ثقافتی طور پر متحرک، سیاسی طور پر با اثر، معاشی طور پر متحرک رہیں۔
اسی طرح زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو تعلیم، ترغیب، منظر اور حوصلہ افزائی کے مقصد کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لیے متحدکرنا۔ معاشرے سے ان برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنا مصائب کا باعث بنتے ہیں۔ نوجوان نسل میں اعتماد کا احساس پیدا کرنا۔ مسلمانوں کی ترقی اور ا یک ذمہ دار کمیونٹی میں تبدیلی میں ایک اہم کردار ادا کرنا جو ہندوستانی معاشرے اور بڑے پر عالمی میدان میں اپنے لیے ایک مضبوط مقام کو مستحکم کرے۔
امتحان کے مقاصد: طلبہ کو ابتدائی سطح سے ہی مسابقتی امتحانات سے روشناس کرانے کے لیے جو صنعت میں معزز ماہرین، تعلیم اور پیشہ ور افراد کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔ مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری جیسے جے ای ای، یو پی ایس سی، کیٹ، نیٹ،وغیر ہ ۔ طلبہ کو ان کی خوبیوں اور خامیوں سے اجاگر کرنا۔ان کے اندرمقابلے کے جذبے کو بیدار کرنا۔ان کے عمومی علم اور مقابلے کی تیاری کی جانچ کرانا،یونیورسٹیوں، کالجوں اور تنظیوں میں قومی سطح پر اپنی شناخت بنانا۔والدین اور اساتذہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک معیار فراہم کرانا اسی کے ساتھ ساتھ اے ایم پی کے مختلف پروگراموں میںشرکت کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی رقم اور اسناد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرانا۔
کیا ہے اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ ۲۰۲۲( AMP National Talent Search 2022 ) امتحان؟
اللہ تعالی نے ہر انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ہمارے طلبہ بھی بے پناہ خوبیوں کے مالک ہیںاگر انہیں صحیح سمت میں موقع ملے اور مناسب رہنمائی کی جائے تو وہ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔آج کے یہ طلبہ مستقبل میں قوم کے معمار بننے والے ہیں۔طلبہ کی انہیں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ۔اے ۔ایم ۔پی نے نیشنل ٹیلنٹ سرچ نے گزشتہ دو برسوں سے اسکولی،جونیئر کالج ، سنیئر کالج اور ڈگری کالج کی سطح پر ایک امتحان بنام اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ ۲۰۲۲( AMP National Talent Search 2022 ) منعقد کر رہی ہے۔
یہ اس سلسلے کا تیسرا امتحان ہے۔ مختلف جماعتوں کے طلبہ اس امتحان میں شریک ہوکراپنی تخلیقی،علمی ،ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں۔طلبہ میں مقابلہ جاتی امتحان کی اسپرٹ پیدا ہواور وہ بڑی تعداد میں حکومت کے ذریعے لیے جانے والے مقابلہ جاتی امتحان میں شریک ہوتے رہیں اس مقصد کے تحت ایم اے پی(ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشن ) کے ذمہ داروں نے اپنا ٹارگیٹ بہت وسیع رکھا ہے۔وہ چاہتے ہیں کے پورے ملک سے پانچ ہزار سے زیادہ اسکولیں،پندرہ سو کالجس کے طلبہ اس میں شریک ہوں۔ آن لائن کے اس امتحان میں پورے ملک سے اسکول، کالج،یونیورسٹی،مدرسہ، ڈپلومہ ، آئی ٹی آئی ،اوپننگ اسکول ( NIOS) کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار: پلے اسٹور میں جاکر اے ایم پی ورلڈ (AMP World) سرچ کریں۔اپنے موبائل فون میں اس ایب کو انسٹال کریں۔ اپنی تفصیلات کو مکمل کریں۔این ٹی ایس امتحان کے لیے رجسٹرڈ کریں۔رجسٹریشن کے لیے طلبہ کا مکمل نام،موبائل نمبر، ای میل ، تاریخ پیدائش، ریاست، شہر اسٹیس مکمل کریں اور اسے سیو کریں۔ کنٹینیو پر کلک کر کے آگے بڑھیں۔امتحان کی کیٹگری لکھیں۔ اسکول کا نام ،موجودہ کلاس ،امتحان ک ا میڈیم،ٹیچرس کا حوالہ وغیرہ لکھیں۔ اس کے بعد ایپ میں دی گئی مکمل ہدایت کے مطابق عمل کریں۔رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد آپ کے موبائل میسج آئے گا یہ میسیج کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔میسج میں امیدوار کا مکمل نام،موبائل نمبر،کیٹگری،امتحان کا لاگن آئی ڈی،امتحان لاگن پاس ورڈ اور آخر میںامتحان پیپر لنک ہوگا۔ اسے محفوظ کریں۔اسی لنک کے مطابق طلبہ کو امتحان دینا ہوگا۔
رجسٹریشن فیس: رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے ۔یہ امتحان بالکل مفت ہے۔طلبہ کو صرف اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
امتحان کی تاریخ:امتحان کے لیے مختلف سطحو ں کے لیے الگ الگ تاریخیں ہیں۔
۱) سنیئر؍ڈگری کالج انڈر گریجویٹ Senior/Degree Colleges (Undergraduates))
امتحان کی تاریخ اتوار ۱۳ ؍نومبر ۲۰۲۲(Exam Date: Sunday, 13th November 2022)
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: جمعہ ۱۱؍نومبر ۲۰۲۲(Last date of Registration: Friday, 11th November 2022 at 12 midnight)
۲) جونیئر؍انٹر میڈیٹ طلبہ کے لیے( Junior/Intermediate Colleges (XI & XII)):
امتحان کی تاریخ اتوار ۲۰ ؍نومبر(Exam Date: Sunday, 20th November 2022)
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: ۱۹؍نومبر ۲۰۲۲(Last date of Registration: Friday, 19th November 2022 at 12 midnight)
اسکولی سطح کے طلبہ کے لیے Schools (VIII, IX & X)):
امتحان کی تاریخ : اتوار ۲۷؍نومبر۲۰۲۲ (Exam Date: Sunday, 27th November 2022)
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: جمعہ ۲۵؍ نومبر ۲۰۲۲ (Last date of Registration: Friday, 25th November 2022 at 12 midnight)
تمام سطحوں کے لیے امتحان کا وقت: ۱۱ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک (Exam Duration: 11am to 12:30 pm)
وینو (Venue): ایم ایم پی ورلڈ کے ذریعے خصوصی موبائل ایب۔ : AMP WORLD (specially designed mobile app)
اسکالرشپ: امتحان میں کامیاب ہونے ۲۰۰۰ (دوہزار طلبہ) کو جی ای ای؍این ای ای ٹی(JEE/NEET) کو صد فی صد اسکالر شپ دی جائے گی۔ اس ضمن میں پانچ لاکھ سے زائد کی رقم طلبہ کو بطور اسکالرشپ دی جائے گی۔
تمام کیٹگریوں کے لیے خصوصی اسکالرشپ:۔
اول مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو تیس ہزار روپے(30,000 for 1st place Winners)
ووم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو بیس ہزار روپے(20,000 for 2nd place Winners)
سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو دس ہزار روپے (10,000 for 3rd place Winners)
چہارم سے دہم مقام حاصل کرنے والے ہر طلبہ کو دو ہزار روپے(2,000 for 4th to 10th place Winners)
گیارہویں سے پچاسواں مقام حاصل کرنے والے ہر طلبہ کو ایک ہزار(1,000 for 11th to 50th place Winners)
تمام کیٹگریوں میں خصوصی انعام:۔تمام کیٹگریوں میں ہر ریاست میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو ایک ہزار روپیہ (1,000 for each State Topper (in each category)اکاڈمک تیاری کے لیے دو سو طلبہ کو بیس لاکھ روپے سے زائد بطور وظیفہ دیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی سو طلبہ کی تعلیم میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ادارہ کے ذمہ داران ایسے ضرورت مند طلبہ کی بھرپور مدد کریں گے۔
ای سرٹفیکیٹ:۔ہر کیٹگری سے قومی سطح پرٹاپ ٹین طلبہ کو سرٹفیکیٹ سے نوازا جائے گا۔ہر کیٹگری سے ایک فیصد طلبہ کو قومی سطح پرمیرٹ سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ٹاپ ٹین طلبہ کو ریاستی پر منتخب طلبہ کو خصوصی سرٹفیکیٹ سے نوازا جائے گا۔امتحان میں شریک ہر کیٹگری سے ایک فیصد طلبہ کو ریاستی سطح کا میرٹ سرٹفیکیٹ عطا کیا جائے گا۔امتحان میں شریک ہر طلبہ کو ای سرٹیفیکیٹ دی جائے گے۔
مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹwww.ampindia.org/national_talent_search پر وزٹ کر سکتے ہیںاسی کے ساتھ ساتھ دیے گئے موبائل نمبر اور ای میل پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔انشاء اللہ ادارے کے لوگ آپ کی بھرپور رہنمائی کریں گے۔



