
ترکی :کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 117 اموات
انقرہ:(ایجنسی)ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں اموات کی تعداد 117 ہے۔اس تازہ جانی نقصان کے ساتھ وباء کیآغاز سے اب تک اموات کی کُل تعداد 26 ہزار 354 ہو گئی ہے۔ایک دن میں ایک لاکھ 48 ہزار 192 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 632کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد 8 ہزار 102 ہو گئی ہے۔ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 8 ہزار 6314افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 23 لاکھ87 ہزار 384 ہے۔



