ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 پوائنٹس ٹیبل: لگاتار دو میچ جیت کر ٹیم انڈیا سرفہرست، جانیں کیا ہے دیگر ٹیموں کی حالت
ملبورن ، 27اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) T20 ورلڈ کپ 2022 جاری ہے۔ اس میں سپر 12 میں موجود ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے لڑ رہی ہیں۔ کل 12 ٹیموں میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ کسی بھی ٹیم کو بغیر کسی رکاوٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 5 میں سے 4 میچ جیتنا ضروری ہے۔ ٹیمیں 3 جیت کے ساتھ بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں دوسروں پر انحصار کرنا پڑے گا۔ ہندوستانی ٹیم نے ہالینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی اور ٹیم اپنے گروپ میں ٹاپ پر آگئی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ باقی ٹیموں کا کیا حال ہے۔
گروپ 1 میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں۔ اس میں تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 2-2 میچز کھیلے ہیں جس میں افغانستان کے علاوہ تمام ٹیموں نے 1-1 کامیابی حاصل کی ہے۔ افغانستان کو ایک میچ ہارنا پڑا اور دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔پوائنٹس ٹیبل میں نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کا افغانستان کے خلاف دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ دیا گیا۔ گروپ میں شامل تمام ٹیموں کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے تمام میچز جیتنے ہوں گے۔
گروپ-2 میں ہندوستانی ٹیم دونوں میج جیت کر ٹاپ پر ہے۔ وہیں پاکستان ٹیم 1 ہار کے ساتھ گروپ میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے خلاف کھیل رہا ہے۔ دونوں میچ ہارنے کے بعد ہالینڈ گروپ میں آخری نمبر 6 پر موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش 1-1 سے جیت کے ساتھ نمبر 2 اور 3 پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ زمبابوے میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل میں 1 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔



