بین الاقوامی خبریںسرورق

امریکی صدر جوبائیڈن نے رشی سونک کو ’راشد سنوک‘ کہہ کر سبھی کو کیا حیران،ویڈیو وائرل

واشنگٹن ؍نئی دہلی، 27اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہند نژادبرطانوی وزیراعظم رِشی سونک برطانیہ کے وزیر اعظم بن گئے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ جلد از جلد ملک کو معاشی بحران سے باہر نکالا جائے۔ اس درمیان امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک خطاب میں رِشی سنک کا تذکرہ کرتے ہوئے کچھ ایسی غلطی کر دی ہے جس پر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دراصل انھوں نے رِشی سونک کا نام ٹھیک طرح سے نہیں بولا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور لوگ امریکی صدر کو ٹرول کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔

دراصل امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے بائڈن نے سونک کے نام پر دو بار غلطی کی۔ امریکی صدر اس دوران کچھ کنفیوز بھی دکھائی دے۔ انھوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ہمیں برطانیہ سے جڑی ایک خبر سنائی دے رہی ہے۔ راشد… راشد… راشد سنوک نئے برطانوی وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ بائڈن کو رِشی سونک کا نام ٹھیک طرح سے یاد نہیں، جس کی وجہ سے وہ ’رِشی‘ کو ’راشد‘ کہہ جاتے ہیں اور ’سونک‘ کو ’سنوک‘ کہتے ہیں۔

اب بائیڈن ٹرولرس کے نشانے پر ہیں۔ ’ٹرولسٹائے‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے لکھا ہے کہ پتہ نہیں جو بائڈن کو کہاں سے یہ خبر مل گئی ہے کہ کوئی راشد سنوک نامی شخص برطانیہ کا وزیر اعظم بن گیا ہے۔ بائڈن کہیں رِشی سونک کی بات تو نہیں کر رہے ہیں!‘‘ اسی طرح شکتی نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ایک بار پھر جو بائیڈن سوتے ہوئے پائے گئے ہیں۔امریکی صدر بائیڈن نے راشد سنوک کو برطانیہ کا نیا وزیر اعظم بننے کے لیے مبارکباد دی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں نہیں آتا ہے کہ یہ وہائٹ ہاؤس کیسے چلا لیتے ہیں؟‘‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button