قومی خبریں

26 جنوری تشدد کی جانچ درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے سماعت سے کیا انکار

26 جنوری تشدد کی جانچ درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے سماعت سے کیا انکار

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن )دہلی ہائی کورٹ نے #کسانوں کی ریلی میں 26 جنوری کو ہونے والے تشدد کی تحقیقات کی درخواست کی سماعت سے بھی انکار کردیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ تشدد کے صرف دو دن بعد ہی کیوں عرضی داخل کی ؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ تحقیقات دو دن میں مکمل ہوسکتی ہے؟

#ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔ سماعت کے دوران #دہلی ہائی کورٹ میں سالیسٹر جنرل تشارمہتا نے بتایا کہ کل 43 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ، جن میں 13 اسپیشل سیل کو منتقل کردیا گیا ہے۔

یو اے پی اے کے تحت بھی اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سکھ فار جسٹس جیسی متنازعہ تنظیم کے کردار کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ سالیسٹر جنرل نے کہا کہ پولیس قانون کے مطابق اس کیس کی #سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔اس سے قبل بدھ کے روز #سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کے لئے #درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اس معاملے کی #تحقیقات کر رہی ہے اور ہم نے وزیر اعظم کا بیان بھی دیکھا ہے کہ #قانون اپنا کام کرے گا۔

فی الحال سپریم کورٹ مداخلت نہیں کرے گی۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور وی راما سبرمنیم کی بنچ میں سماعت ہوئی تھی۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پوراے معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے جو سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی چیئرپرسن اور ہائی کورٹ کے دو ججوں پر مشتمل ہو۔ نیز تشدد کے ذمہ دار افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button