گوشہ خواتین و اطفال

گلاب باتھ آئل

اشیاء: عرق گلاب، چار چائے کے چمچ، بادام کا تیل ایک کپ، شیمپو دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب: تمام اجزاء کو باہم ملاکر یکجان کرلیں۔ اس آمیزے کو بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔ نہانے سے پہلے گرم پانی میں اس کے چند قطرے ڈال دیں۔ تھکے ہوئے جسم کو پرسکون کرنے کے لئے اس سے بہتر چیز شاید ہی کوئی اور ہو۔ اس کے علاوہ تھکان سے چور جسم کو سہلانے کے لئے نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر بھی نہانا مفید ہے۔

استعمال: گلاب باتھ آئل کی جگہ آپ نہانے کے لئے پانی میں سنگترے یالیموں کے چند قطرے ڈال لیں تو بھی مذکورہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ سست جسم کو چست بنانے کے لئے گرم پانی میں الائچی یاگل ریحان ڈال کر نہانے سے بھی جسم کی سستی دور ہوجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button