پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوا اضافہ
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ملک میں گذشتہ کچھ ہفتوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمتیں اونچی سطح پر چل رہی ہیں جبکہ ممبئی میں ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ بدھ کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی ، لیکن جمعرات کو ایک بار پھر آئل کمپنیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
ہندوستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد یہاں پٹرول 86.65 روپئے میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت میں بھی 35 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 76.83 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اگر آپ دیگرشہروں کی بات کریں تو ممبئی میں پٹرول 93.20 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 83.73 روپئے فی لیٹر ہے، چنئی میں پٹرول 89.13 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 82.04 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ حیدرآباد میں پٹرول 90.08 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 83.79 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول 88.01 روپئے اور ڈیزل 80.41 روپئے فی لیٹر ہے۔
اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ایک سال میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریبا 14 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ یعنی پٹرول ایک سال میں تقریبا 14 روپئے مہنگا ہوا ہے۔ 4 فروری 2020 کو دہلی میں پٹرول 73.04 روپئے اور ممبئی میں 78.69 روپئے فی لیٹر ہے۔اگر ایک ماہ کی بات کی جائے تو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں ایک مہینے میں 2.94 اور 2.96 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔




