
ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12899 نئے کیسز، 107 اموات
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستان سمیت دنیا بھر کے 180 سے زیادہ ممالک کورونا وائرس کا قہر جھیل رہے ہیں۔ اب تک 10.43 کروڑ سے زیادہ لوگ اس انفیکشن کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس وائرس نے 22.68 لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد کی زندگیوں کو اپنی زدمیں لیا ہے۔
ہندوستان میں کورونا کیسز روزانہ بڑھ رہے ہیں ، لیکن اس کی رفتار پہلے کے مقابلے میں یقینی طور پر کم ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے ذریعہ جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 10790183 ہوگئی ہے۔ گذشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 12899 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 17824 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔ اس دوران 107 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 10480455 مریض شفا یاب ہو چکے ہیں، اور 154703 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی موجودہ تعداد دو لاکھ سے کم ہے۔ اس وقت ملک میں 155025 فعال کیسز ہیں۔ صحت یابی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو اس میں معمولی اضافے کے بعد یہ 97.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مثبت شرح 1.44 فیصد ہے۔ شرح اموات 1.43 فیصد ہے۔




