ٹی آر پی گھوٹالہ: سابق سی ای او کی ضمانت عرضی، سپریم کورٹ نے ملتوی کی سماعت
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن) ٹی آر پی گھوٹالے کے ملزم بی اے آر سی کے سابق سی ای او پرتھو داس گپتا نے سپریم کورٹ میں میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست دائر کی ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے اس کیس کی سماعت ملتوی کردی کیونکہ دیگر فریق کی طرف سے اس کی درخواست کی گئی تھی۔
پرتھو داس گپتا ٹی آر پی گھوٹالہ کے اہم ملزموں میں سے ایک ہے۔ پرتھو داس گپتا نے صحت سے متعلقہ پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جیل سے باہر نکالنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ داس گپتا کو بیماری کے علاج کے لئے ممبئی کے جے جے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہی ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست دی گئی ہے۔
تاہم بامبے ہائی کورٹ کے سامنے ضمانت کی درخواست بھی رکھی گئی ہے۔بامبے ہائی کورٹ نے ٹیلی ویڑن ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) کے مبینہ جعلی گھوٹالے کے ملزم براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے سابق چیف ایگزیکیٹو آفیسر پرتھو داس گپتا کی درخواست کے لئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی ہے۔
داس گپتا نے ضمانت کے لئے استدعا کی تھی اور دعوی کیا تھا کہ اس کیس کے دیگر تمام ملزم ضمانت پر باہر ہیں۔ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے انہیںگذشتہ سال 24 دسمبر کو ٹی آر پی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ منگل کو داس گپتا کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ بی اے آر سی کے سابق چیف ایگزیکٹو کو ریڑھ کی ہڈی میں پریشانی ہے اور انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔




