صحت اور سائنس کی دنیا

ادرک سے علاج

معدے میں جملہ امراض میں ادرک مفید ہے۔ یہ دست آور بھی ہے اور قابض بھی۔ تازہ ادرک پسی ہوئی آدھی چمچ لیجئے اس میں ایک چمچ پانی، ایک چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ پودینے کا رس اور ایک چمچ شہد ملائیے۔ یہ مرکب وہ لوگ دن میں تین بار چاٹ لیں جن کو متلی، قے، بدہضمی، یرقان یابواسیر کی شکایت ہو، یہ نسخہ ان بیماریوں کا شافی علاج ہے۔ ادرک ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔

بھوک کم لگنے کی صورت میں بھی ادرک استعمال کریں۔ پیٹ کا درد اور اپھارہ دور کرنے کے لئے بھی ادرک کھائی جاتی ہے۔ اگر اپنا ہاضمہ درست رکھنا چاہتے ہیں تو کھانے کے بعد تازہ ادرک کا جھوٹا سا ٹکڑا چبالیں، اس نسخے سے زبان کی میل بھی اترتی ہے نیز معدہ کئی بیماریوں سے پاک بھی رہتا ہے۔

اگر جگر کی خرابی کے باعث پیٹ میں پانی جمع ہوجائے تو مریض کو ادرک کا پانی پلائیں، یہ پانی پیشاب آور ہے اور پیٹ کا سارا پانی نکال دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button