بین الاقوامی خبریں

الیکشن سے قبل  ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کی پہلی الیکٹرک کار پیش کردی

استنبول،31اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ترکیہ نے ہفتے کے روز ایک تقریب میں اپنی پہلی مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک کار متعارف کرادی۔ صدر رجب طیب ایردوآن اگلے سال ہونے والے الیکشن سے قبل اپنی اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پروڈکشن لائن سے نکلنے والی پہلی کار کو چلانے کے بعد ایردوان نے کہا کہ ترک ڈومیسٹک کار TOGG اپنے تمام ماڈلز کے ساتھ یورپ کی سڑکوں پر پہنچے گی اور وہ کہیں گے کہ پاگل ترک آ رہے ہیں۔ایردوان مزید گویا ہوئے کہ ترکیہ نے برسا میں ٹوگ پروڈکشن سائٹ کے قریب لیتھیم آئن بیٹری فیکٹری بنانے کے لیے دنیا کی معروف کمپنیوں میں سے ایک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق کمپنی کا نام نہیں بتایا گیا ہے ۔پہلی سی کلاس ایس یو وی کی فروخت 2023 کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں شروع ہونے والی ہے۔TOGG کے پیچھے موجود ترک کنسورشیم صرف ڈومیسٹک فروخت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 15 سے 18 ماہ کے بعد ترکیہ کی الیکٹرک کار کو یورپ اور پھر باقی دنیا کو برآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔جوائنٹ وینچر کے سی ای او گورکن کاراکاس نے کہا کہ ہم نے فی الحال سالانہ ایک لاکھ کاروں کی پیداواری صلاحیت بنائی ہے۔ ہمارا ابتدائی ہدف 2023 میں 17 سے 18 ہزار ایس یو ویز بنانا ہے۔ پیداوار میں آہستہ آہستہ اضافہ کیا جائے گا۔ کار کی قیمت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ لیکن فروری میں کار کی ابتدائی فروخت متوقع ہے اور اسی وقت قیمت بھی طے ہوجائے گی۔

بلومبرگ کے مطابق حکمراں جماعت جون 2023 میں ہونے والے انتخابات سے پہلے بڑے منصوبے پیش کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے شرح میں غیر روایتی کٹوتیوں کے باعث ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مسائل کے دوران بڑے منصوبے پیش کئے جائیں گے۔ریاست نے 2035 کے آخر تک ٹیکسوں میں کٹوتیوں، مفت اراضی، کم ادھار کی لاگت اور سالانہ 30 ہزار کاروں کی سرکاری خریداری کی ضمانت کے ساتھ اس منصوبے کی حمایت کی۔

ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے ہمارا نظام صحت کافی کامیاب ہے: ایردوان

 ترک صدر رجب طیب ایردوان نے روس کی جانب سے اناج معاہدے کو معطل کرنے سے متعلق کہا ہے کہ یہ روس کا اپنا فیصلہ ہے مگر ہم اپنی جانب سے کوششیں جاری رکھیں گے،خدمت انسانی ہمارا شعار ہے۔ صدر ایردوان نے استنبول میں آٹھویں ترک طب کنونشن سے متعلقہ تقریب انعامات سے خطاب کیا۔ روس کی جانب سے اناج معاہدے کو مؤخر کرنے پر صدر نے کہا کہ یہ روس کا ذاتی فیصلہ ہے مگر ہم اپنی جانب سے کوششیں جاری رکھیں گے،خدمت انسانی ہمارا شعار رہے گا، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا اگر نظام صحت دیکھا جائے تو ان کی کارکردگی کافی ناقص ہے جس کے مقابلے میں ترکیہ نے شعبہ صحت میں گاہے بگاہے کامیابیوں کی نئی منازل طے کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاریوں اور جدید تعاون کی بدولت ہم نے شہر اسپتالوں کو متعدد ترک شہروں میں متعارف کروایا ، ہر 100 ادویات میں سے 89 ملک میں تیار کی جارہی ہیں جبکہ سرطان کے خلاف بھی تجربات جاری ہیں۔بعد ازاں صدر نے سائنسی علوم میں کامیابی پر ماہرین کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button